الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
80. باب وجوب طاعة ولاة الأمر في غير معصية وتحريم طاعتهم في المعصية
باب: غیر معصیت میں حکمرانوں کی اطاعت کا وجوب اور معصیت میں ان کی اطاعت کی حرمت
حدیث نمبر: 666
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «عَلَيْكَ السَّمْعُ وَالطَّاعَةُ في عُسْرِكَ وَيُسْرِكَ، وَمَنْشَطِكَ وَمَكْرَهِكَ، وَأثَرَةٍ عَلَيْكَ» . رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر (حکمران کی بات) سننا اور اطاعت کرنا لازم ہے، اپنی تنگی میں بھی اور آسانی میں بھی، خوشی میں بھی اور ناگواری میں بھی، اور اس وقت بھی جب تم پر (دوسروں کو) ترجیح دی جائے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 666]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 666]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 14 (1836) (35).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 666 in Urdu