الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
119. باب صفة طول القميص والكُم والإزار وطرف العمامة وتحريم إسبال شيء من ذلك على سبيل الخيلاء وكراهته من غير خيلاء
باب: قمیص، آستین، ازار اور عمامے کے کنارے کی لمبائی کا بیان، اور تکبر کے طور پر ان میں سے کسی چیز کو لٹکانے کی حرمت اور تکبر کے بغیر (لٹکانے) کی کراہت
حدیث نمبر: 799
وعن ابن عمر رضي الله عنهم، قَالَ: مررتُ عَلَى رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - وفي إزَارِي استرخاءٌ، فَقَالَ: «يَا عَبدَ اللهِ، ارْفَعْ إزَارَكَ» فَرَفَعْتُهُ ثُمَّ قَالَ: «زِدْ» فَزِدْتُ، فَمَا زِلْتُ أتَحَرَّاهَا بَعْدُ. فَقَالَ بَعْضُ القَوْم: إِلَى أينَ؟ فَقَالَ: إِلَى أنْصَافِ السَّاقَيْنِ. رواه مسلم.
سیدنا (عبداللہ) بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا اور میرا تہبند کچھ ڈھیلا (لٹکا ہوا) تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عبداللہ! اپنا تہبند اونچا کرو۔“ میں نے اسے اونچا کر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور (اونچا) کرو۔“ تو میں نے اور اونچا کر لیا، چنانچہ اس کے بعد سے میں ہمیشہ اس (حد) کا خیال رکھتا ہوں۔ لوگوں میں سے کسی نے پوچھا: کہاں تک؟ انہوں نے کہا: آدھی پنڈلیوں تک۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 799]
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب اللباس/حدیث: 799]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 6/ 148 (2086) (47).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)
Riyad al-Salihin Hadith 799 in Urdu