الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
145. باب مَا يُدعى به للمريض
باب: مریض کے لیے کیا دعا کی جائے
حدیث نمبر: 903
وعن أنسٍ - رضي الله عنه - أنه قَالَ لِثابِتٍ رحمه الله: ألاَ أرْقِيكَ بِرُقْيَةِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: «اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، مُذْهِبَ البَأسِ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لاَ شَافِيَ إِلاَّ أَنْتَ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقمًا» . رواه البخاري.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ثابت (بنانی) رحمہ اللہ سے کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والا دم نہ کروں؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں! تو انہوں نے یہ دعا پڑھی: «اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، مُذْهِبَ الْبَأْسِ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا» (اے اللہ! لوگوں کے رب! تکلیف کو دور کرنے والے! شفا دے، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیرے سوا کوئی شفا دینے والا نہیں، ایسی شفا (دے) جو کوئی بیماری نہ چھوڑے)۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب عيادة المريض وتشييع الميت والصلاة عليه وحضور دفنه والمكث عند قبره بعد دفنه/حدیث: 903]
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے) [رياض الصالحين/كتاب عيادة المريض وتشييع الميت والصلاة عليه وحضور دفنه والمكث عند قبره بعد دفنه/حدیث: 903]
تخریج الحدیث: أخرجه: البخاري 7/ 171 (5742).
الحكم على الحديث:
صحيح (رواه البخاري)
Riyad al-Salihin Hadith 903 in Urdu