🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
رياض الصالحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رياض الصالحين میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1896)
حدیث نمبر لکھیں:
رياض الصالحين میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
رياض الصالحين میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. باب في المبادرة إلى الخيرات وحثِّ من توجه لخير على الإقبال عليه بالجد من غير تردد
باب: نیکیوں کی طرف جلدی کرنے، اور جو شخص کسی نیکی کی طرف متوجہ ہو اسے بغیر تردد کے پوری کوشش کے ساتھ اس پر لگ جانے کی ترغیب دینے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 94
الثامن: عَنْهُ: أن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ يَومَ خيبر: «لأُعْطِيَنَّ هذِهِ الرَّايَةَ رَجُلًا يُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ يَفتَحُ اللهُ عَلَى يَدَيهِ» قَالَ عُمَرُ - رضي الله عنه: مَا أحبَبْتُ الإِمَارَة إلاَّ يَومَئِذٍ، فَتَسَاوَرتُ لَهَا رَجَاءَ أَنْ أُدْعَى لَهَا، فَدَعا رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم - عليّ بن أبي طالب - رضي الله عنه - فَأعْطَاهُ إيَّاهَا، وَقالَ: «امْشِ وَلَا تَلتَفِتْ حَتَّى يَفْتَح اللهُ عَلَيكَ» فَسَارَ عليٌّ شيئًا ثُمَّ وَقَفَ ولم يلتفت فصرخ: يَا رَسُول الله، عَلَى ماذا أُقَاتِلُ النّاسَ؟ قَالَ: «قاتِلْهُمْ حَتَّى يَشْهَدُوا أَنْ لا إلهَ إلاَّ اللهُ، وَأنَّ مُحَمدًا رسولُ الله، فَإِذَا فَعَلُوا فقَدْ مَنَعوا مِنْكَ دِمَاءهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إلاَّ بحَقِّهَا، وحسَابُهُمْ عَلَى الله» . رواه مسلم.
«فَتَسَاوَرْتُ» هُوَ بالسين المهملة: أي وثبت متطلعًا.
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن فرمایا: ”میں یہ جھنڈا ضرور ایسے آدمی کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہے، اللہ اس کے ہاتھوں پر فتح عطا فرمائے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے امارت کو اس دن کے سوا کبھی پسند نہیں کیا، تو میں اس امید پر (اچک اچک کر) اس کے لیے نمایاں ہونے لگا کہ مجھے اس کے لیے بلایا جائے۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو بلایا اور وہ (جھنڈا) انہیں دے دیا اور فرمایا: ”چلو اور (پیچھے) مڑ کر نہ دیکھنا یہاں تک کہ اللہ تمہیں فتح دے دے۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کچھ دور چلے، پھر رک گئے اور مڑ کر نہیں دیکھا، اور بلند آواز سے پکارا: اے اللہ کے رسول! میں کس بات پر لوگوں سے لڑوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان سے لڑو یہاں تک کہ وہ گواہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں، پس جب وہ یہ کر لیں تو انہوں نے اپنے خون اور اپنے مال تم سے محفوظ کر لیے، سوائے ان کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
«فَتَسَاوَرْتُ»: یہ سین مہملہ کے ساتھ ہے، یعنی میں (اس کی امید میں) گردن اٹھا اٹھا کر جھانکنے لگا۔ [رياض الصالحين/بداية الكتاب/حدیث: 94]
تخریج الحدیث: أخرجه: مسلم 7/ 121 (2405).

الحكم على الحديث:
صحيح (رواه مسلم)


Riyad al-Salihin Hadith 94 in Urdu