🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
396. فصل فيما بلغنا عن الصحابة رضي الله عنهم في معنى ما تقدم عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
فصل: رسول اللہ ﷺ سے پہلے گزرنے والی بات کے مفہوم میں صحابہ رضی اللہ عنہم سے جو ہمیں پہنچا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10142
قَالَ: وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْعَبَرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو شُجَاعٍ قَالَ: كَتَبَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ إِلَى سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ: وَأَمَّا بَعْدُ فَإِنَّمَا مَثَلُ الدُّنْيَا مَثَلُ الْحَيَّةِ لِمَنْ مَسَّهَا يُقْتَلُ بِسُمِّهَا، فَأَعْرِضْ عَمَّا يُعْجِبُكَ فِيهَا لِقِلَّةِ مَا يَصْحَبُكَ مِنْهَا، وَضَعْ عَنْكَ هُمُومَهَا لِمَا أَيْقَنْتَ مِنْ فِرَاقَهَا، وَكِنَّ أَسَرَّ مَا تَكُونُ فِيهَا أَحْذَرَ مَا تَكُونُ لَهَا، فَإِنَّ صَاحِبَهَا كَلَّمَا اطْمَأَنَّ فِيهَا إِلَى سُرُورٍ أَشْخَصَهُ عَنْهُ مَكْرُوهٌ وَالسَّلَامُ.
وَقَدْ ذَكَرْنَا سَائِرَ أَقْوَالِهِ فِي الدُّنْيَا وَفِي زُهْدِهِ فِيهَا فِي فَضَائِلِهِ.
ابو شجاع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو لکھا: ”حمد و صلاۃ کے بعد! دنیا کی مثال سانپ کی سی ہے کہ جو اسے چھوتا ہے وہ اس کے زہر سے مارا جاتا ہے۔ لہٰذا دنیا کی جو چیز تمہیں اچھی لگے اس سے منہ پھیر لو، کیونکہ اس میں سے بہت کم چیز تمہارے ساتھ جائے گی۔ اور اس کے غم اپنے سے اتار پھینکو، کیونکہ تمہیں اس سے جدا ہونے کا یقین ہے۔ اور جب تم دنیا میں سب سے زیادہ خوش ہو تو اس وقت اس سے سب سے زیادہ ڈرنے والے بنو، کیونکہ دنیا والا جب کسی خوشی پر مطمئن ہوتا ہے تو کوئی ناگوار چیز اسے وہاں سے اٹھا لے جاتی ہے۔ والسلام۔“
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”ہم نے دنیا کے بارے میں ان کے باقی اقوال اور دنیا سے ان کی بے رغبتی کا ذکر ان کے فضائل میں کر دیا ہے۔“ [شعب الإيمان/الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل/حدیث: 10142]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: منقطع (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 179) .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن أبي الدنيا فى (ذم الدنيا) رقم 74»

الحكم على الحديث:
إسناده: منقطع


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سلمان الفارسيصحابي
👤←👥علي بن أبي طالب
Newعلي بن أبي طالب ← سلمان الفارسي
أحد العشرة
Shu‘ab al-Iman Hadith 10142 in Urdu