الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
401. الرابع والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الجود والسخاء
ایمان کی شاخوں میں سے چوہترویں شاخ: جود و سخا کا باب۔
حدیث نمبر: 10449
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْأَهْوَازِيُّ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ مَحْمَوَيْهِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَمْرٍو الْقُرَشِيُّ، حَدَّثَنَا الْأَصْمَعِيُّ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ جَعْفَرِ بْنِ يَحْيَى الْبَرْمَكِيِّ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: أَعِدْنِي أَيُّهَا الْأَمِيرُ، قَالَ: هُوَ ذَاكَ صَاحِبُ شُّرْطِيُّ عَلَى الْبَابِ، قَالَ: أَعِدْنِي أَيُّهَا الْأَمِيرُ، قَالَ: وَيْحَكَ مَا أَعْدَيْكَ، قَالَ: عَلَى الْفَقْرِ، قَالَ: نَعَمْ، يَا غُلَامُ ادْفَعْ إِلَيْهِ أَلْفَ دِينَارٍ.
اصمعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں جعفر بن یحییٰ برمکی کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک آدمی ان کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”اے امیر! میری مدد کیجیے۔“ انہوں نے کہا: ”وہ دیکھو، میرا کوتوال دروازے پر موجود ہے۔“ اس نے پھر کہا: ”اے امیر! میری مدد کیجیے۔“ انہوں نے کہا: ”تجھ پر افسوس! میں کس کے خلاف تیری مدد کروں؟“ اس نے کہا: ”فقر و محتاجی کے خلاف۔“ انہوں نے کہا: ”ہاں (یہ ٹھیک ہے)! اے غلام! اسے ایک ہزار دینار دے دو۔“ [شعب الإيمان/الرابع والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الجود والسخاء/حدیث: 10449]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه من لم أعرفه (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 338) .»
الحكم على الحديث:
إسناده: فيه من لم أعرفه
Shu‘ab al-Iman Hadith 10449 in Urdu