الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
402. الخامس والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير
ایمان کی شاخوں میں سے پچھترویں شاخ: چھوٹوں پر شفقت اور بڑوں کی توقیر کا باب۔
حدیث نمبر: 10531
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ شُعَيْبٍ الْعَدْلُ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الصَّفَّارُ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ الْحَسَنِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ نَهْشَلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهُ غُلَامٌ فَقَالَ: غُلَامٌ يَتِيمٌ، وَأُخْتٌ لِي يَتِيمَةٌ، وَأُمٌّ لِي أَرْمَلَةٌ أَطْعِمْنَا مِمَّا أَطْعَمَكَ اللَّهُ، أَعْطَاكَ اللَّهُ مِمَّا عِنْدَهُ حَتَّى تَرْضَى، فَجَاءَ بِوَاحِدَةٍ وَعِشْرِينَ تَمْرَةً، فَقَالَ:" سَبْعٌ لَكَ، وَسَبْعٌ لِأُخْتِكَ، وَسَبْعٌ لِأُمِّكَ" فَقَامَ إِلَيْهِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فَمَسَحَ رَأْسَهُ، وَقَالَ: جَبَرَ اللَّهُ يُتْمَكَ، وَجَعَلَكَ خَلَفًا مِنْ أَبِيكَ، وَكَانَ مِنْ أَبْنَاءِ الْمُهَاجِرِينَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ رَأَيْتُكَ يَا مُعَاذُ وَمَا صَنَعْتَ" قَالَ: رَحِمْتُهُ، قَالَ:" لَا يَلِي أَحَدُكُمْ يَتِيمًا فَيُحْسِنُ وِلَايَتَهُ، وَيَضَعُ يَدَهُ عَلَى رَأْسِهِ إِلَّا كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِكُلِّ شَعَرَةٍ حَسَنَةً، وَمَحَى عَنْهُ بِكُلِّ شَعَرَةٍ سَيِّئَةً، وَرَفَعَ لَهُ بِكُلِّ شَعَرَةٍ دَرَجَةً"
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک لڑکا آیا اور کہنے لگا: ”میں ایک یتیم لڑکا ہوں، میری ایک بہن بھی یتیم ہے اور میری ماں بیوہ ہے، جو کچھ اللہ نے آپ کو کھانے کو دیا ہے اس میں سے ہمیں بھی کھلائیے، اللہ آپ کو اپنے خزانے سے اتنا عطا فرمائے کہ آپ راضی ہو جائیں۔“ پھر (سیدنا بلال رضی اللہ عنہ) اکیس کھجوریں لے کر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سات تمہارے لیے، سات تمہاری بہن کے لیے اور سات تمہاری ماں کے لیے۔“ پھر سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ اس کے پاس گئے، اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور کہا: ”اللہ تیری یتیمی کی تلافی فرمائے اور تجھے تیرے باپ کا قائم مقام بنا دے۔“ اور وہ لڑکا مہاجرین کے بیٹوں میں سے تھا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاذ! میں نے تمہیں دیکھ لیا تھا اور جو کچھ تم نے کیا (وہ بھی)۔“ انہوں نے عرض کیا: ”مجھے اس پر ترس آ گیا تھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے جو کوئی کسی یتیم کا سرپرست بنے اور اس کی اچھی طرح سرپرستی کرے اور اس کے سر پر ہاتھ رکھے تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر بال کے بدلے اس کے لیے ایک نیکی لکھ دیتا ہے، ہر بال کے بدلے ایک برائی مٹا دیتا ہے اور ہر بال کے بدلے ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے۔“ [شعب الإيمان/الخامس والسبعون من شعب الايمان وهو باب في رحم الصغير وتوقير الكبير/حدیث: 10531]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 395) .»
الحكم على الحديث:
إسناده: كسابقه
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن أبي أوفى الأسلمي | صحابي | |
👤←👥إسماعيل بن أبي خالد إسماعيل بن أبي خالد ← عبد الله بن أبي أوفى الأسلمي | ثقة ثبت | |
👤←👥الحاكم الحاكم ← إسماعيل بن أبي خالد | إمام صدوق |
Shu‘ab al-Iman Hadith 10531 in Urdu
إسماعيل بن أبي خالد ← عبد الله بن أبي أوفى الأسلمي