🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. فصل في إدمان تلاوة القرآن
فصل: قرآن کی تلاوت ہمیشہ کرتے رہنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1836
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَازِمٍ الْأَزْدِيُّ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ عِكْرِمَةَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، وَزِيدِ بْنِ أَسْلَمَ جَمِيعًا، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فَقَامَ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، وَيُحِلُّ حَلَالَهُ وَيُحَرِّمُ حَرَامَهُ خَلَطَهُ اللَّهُ بِلَحْمِهِ وَدَمِهِ، وَجَعَلَهُ رَفِيقَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ، وَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ كَانَ الْقُرْآنُ لَهُ حَجِيجًا.
فَقَالَ: يَا رَبِّ، كُلُّ عَامِلٍ يَعْمَلُ فِي الدُّنْيَا يَأْخُذُ بِعَمَلِهِ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا فُلَانٌ كَانَ يَقُومُ فِيَّ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ فَيُحِلُّ حَلَالِي وَيُحَرِّمُ حَرَامِي، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ فَأَعْطِهِ، فَيُتَوِّجُهُ اللَّهُ تَاجَ الْمُلْكِ، وَيَكْسُوهُ مِنْ حُلَلِ الْكَرَامَةِ، ثُمَّ يَقُولُ: هَلْ رَضِيتَ؟ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، أَرْغَبُ لَهُ فِي أَفْضَلَ مِنْ هَذَا، فَيُعْطِيهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ الْمُلْكَ بِيَمِينِهِ وَالْخُلْدَ بِشِمَالِهِ، ثُمَّ يُقَالُ لَهُ: هَلْ رَضِيتَ؟ فَيَقُولُ: نَعَمْ يَا رَبِّ، وَمَنْ أَخَذَهُ بَعْدَمَا يَدْخُلُ فِي السِّنِّ، فَأَخَذَهُ وَهُوَ يَنْفَلِتُ مِنْهُ أَعْطَاهُ اللَّهُ أَجْرَهُ مَرَّتَيْنِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے قرآن پڑھا اور رات اور دن کی گھڑیوں میں اس کے ساتھ قیام کیا، اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانا، اللہ تعالیٰ اس (قرآن) کو اس کے گوشت اور خون میں ملا دے گا، اور اسے معزز، نیکوکار فرشتوں کا ساتھی بنا دے گا، اور جب قیامت کا دن ہوگا تو قرآن اس کی طرف سے جھگڑنے (اس کی حمایت کرنے) والا ہوگا۔
چنانچہ وہ عرض کرے گا: ”اے میرے رب! ہر عمل کرنے والا دنیا میں اپنے عمل کا بدلہ پا لیتا ہے، سوائے فلاں کے، جو رات کی گھڑیوں اور دن کی گھڑیوں میں میری خاطر قیام کرتا تھا، میرے حلال کو حلال اور میرے حرام کو حرام ٹھہراتا تھا۔“ پھر وہ کہے گا: ”اے میرے رب! اسے عطا فرما۔“ تو اللہ تعالیٰ اسے بادشاہی کا تاج پہنائے گا اور عزت کے جوڑوں میں سے لباس پہنائے گا، پھر فرمائے گا: ”کیا تو راضی ہو گیا؟“ وہ عرض کرے گا: ”اے میرے رب! میں اس کے لیے اس سے بھی بہتر کی چاہت رکھتا ہوں۔“ تو اللہ عزوجل اسے دائیں ہاتھ میں بادشاہی اور بائیں ہاتھ میں ہمیشگی عطا فرمائے گا، پھر (قرآن سے) کہا جائے گا: ”کیا تو راضی ہو گیا؟“ وہ کہے گا: ”ہاں، اے میرے رب!“ اور جس نے بڑھاپے میں داخل ہونے کے بعد اسے حاصل کیا اور وہ اس کے ہاتھ سے نکلا جاتا ہو (یعنی یاد کرنے میں دشواری ہو)، تو اللہ اسے دوگنا اجر عطا فرمائے گا۔“ [شعب الإيمان/التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران/حدیث: 1836]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 3/ 375) .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده: ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو هريرة الدوسيالصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥زيد بن أسلم
Newزيد بن أسلم ← أبو هريرة الدوسي
ثقة عالم ، وكان يرسل
👤←👥سعيد المقبري
Newسعيد المقبري ← زيد بن أسلم
ثقة ، تغير قبل موته بأربع سنين ، وروايته عن عائشة وأم سلمة مرسلة
👤←👥إسماعيل بن رافع بن عويمر المزني
Newإسماعيل بن رافع بن عويمر المزني ← سعيد المقبري
ضعيف الحفظ
👤←👥يعقوب بن حميد بن كاسب المدني
Newيعقوب بن حميد بن كاسب المدني ← إسماعيل بن رافع بن عويمر المزني
صدوق ، ربما وهم .
Shu‘ab al-Iman Hadith 1836 in Urdu