الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
133. فصل في ترك التعمق في القرآن
فصل: قرآن میں تعمّق (بے جا کھوج) ترک کرنا۔
حدیث نمبر: 2400
أَخْبَرَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَارُ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ الْقَاضِي، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ أَخْبَرَهُ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُمْ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا نَقْرَأُ الْقُرْآنَ فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْرُورًا فَقَالَ:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ فَيُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَ قَوْمٌ يَقْرَؤُونَهُ، يَقُومُونَهُ كَمَا يَقُومُ الْقَدَحُ، وَيَتَعَجَّلُونَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ".
وَرَوَاهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى قَوْمًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ فِي الْمَسْجِدِ قَالَ:" اقْرَءُوا الْقُرْآنَ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ قَوْمٌ يُقِيمُونَهُ إِقَامَةَ الْقَدَحِ يَتَعَجَّلُونَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ".

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم بیٹھے قرآن پڑھ رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خوش خوش ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ”قرآن پڑھتے رہو، کیونکہ عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو اسے پڑھیں گے، اسے اس طرح سیدھا کریں گے جیسے تیر کو سیدھا کیا جاتا ہے، وہ اس کا اجر جلدی چاہیں گے اور اسے آخرت پر نہیں اٹھا رکھیں گے۔“
اور عبدالعزیز بن محمد دراوردی رحمہ اللہ نے اسے اسامہ بن زید رحمہ اللہ سے، انہوں نے محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو مسجد میں قرآن پڑھتے دیکھا تو فرمایا: ”قرآن پڑھ لو اس سے پہلے کہ ایسے لوگ آئیں جو اسے اس طرح سیدھا کریں گے جیسے تیر کو سیدھا کیا جاتا ہے، وہ اس کا اجر جلدی چاہیں گے اور اسے آخرت پر نہیں اٹھا رکھیں گے۔“ [شعب الإيمان/التاسع عشر من شعب الايمان وهو باب في تعظيم القران/حدیث: 2400]

تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 205) .»
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 830، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14441»
«أخرجه أبو داود فى (سننه) برقم: 830، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14441»
الحكم على الحديث:
إسناده: حسن
الرواة الحديث:
Shu‘ab al-Iman Hadith 2400 in Urdu
أسامة بن زيد الليثي المدني ← محمد بن المنكدر