الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
140. فضل الوضوء
وضو کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 2482
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا صَالِحٌ أَبُو عَمْرٍو الْبَزَّارُ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ غَزَوْتُ مَعَ سَلْمَانَ غَزْوَةً فَلَمَّا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ" دَعَا بِمَاءٍ فَتَمَضْمَضَ، وَاسْتَنْشَقَ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ، ثُمَّ تَنَاوَلَ شَجَرَةً فَحَرَّكَهَا فَتَحَاتَّ وَرَقُهَا". فَقَالَ: سَلُونِي لِمَ فَعَلْتُ هَذَا؟ فَسَأَلُوهُ. فَقَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَعَلَ مِثْلَ هَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ تَحَاتُّ عَنْهُ ذُنُوبُهُ كَمَا تَحَاتَّ وَرَقُ هَذِهِ الشَّجَرَةِ".
قَالَ: وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ سَلْمَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.

ابوعثمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک غزوے میں شرکت کی۔ جب نماز کا وقت آیا تو انہوں نے پانی منگوایا، کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، تین بار اپنا چہرہ دھویا اور تین بار اپنے بازو دھوئے، سر کا مسح کیا اور دونوں قدم دھوئے۔ پھر ایک درخت کو پکڑ کر ہلایا تو اس کے پتے جھڑ گئے۔ پھر انہوں نے کہا: ”مجھ سے پوچھو کہ میں نے یہ کیوں کیا؟“ لوگوں نے پوچھا تو انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں شرکت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایسا ہی کیا تھا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:“ ”جب بندہ وضو کرتا ہے تو اس کے گناہ اس سے ایسے جھڑ جاتے ہیں جیسے اس درخت کے پتے جھڑ گئے ہیں۔“
نیز علی بن زید رحمہ اللہ نے ابوعثمان رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند روایت کیا ہے۔ [شعب الإيمان/العشرون من شعب الايمان وهو باب في الطهارات/حدیث: 2482]

تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: قد أشكل علي أمره (شعب الإيمان ط الرشد: 4/ 256) .»
الحكم على الحديث:
إسناده: قد أشكل علي أمره
الرواة الحديث:
Shu‘ab al-Iman Hadith 2482 in Urdu
علي بن زيد بن جدعان ← أبو عثمان النهدي