الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
155. الاختيار في صدقة التطوع
نفلی صدقہ میں (افضل کا) انتخاب۔
حدیث نمبر: 3188
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيِّ بْنُ شَاذَانَ الْبَغْدَادِيُّ بِهَا، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ حَارِثَةَ بْنَ النُّعْمَانِ كَانَ قَدْ ذَهَبَ بَصَرُهُ فَجَعَلَ خَيْطًا مِنْ مُصَلَّاهُ إِلَى بَابِ حُجْرَتِهِ، وَوَضَعَ عِنْدَهُ مِكْتَلًا فِيهِ تَمْرٌ وَغَيْرُ ذَلِكَ، وَكَانَ إِذَا سَلَّمَ الْمِسْكِينُ أَخَذَ مِنْ ذَلِكَ الْمِكْتَلِ، ثُمَّ أَخَذَ بِالْخَيْطِ حَتَّى يَنْتَهِيَ إِلَى بَابِ الْحُجْرَةِ حَتَّى يُنَاوِلَهُ الْمِسْكِينَ، وَكَانَ أَهْلُهُ يَقُولُونَ لَهُ: نَحْنُ نَكْفِيكَ فَيَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:"مُنَاوَلَةُ الْمِسْكِينِ تَقِي مِيتَةَ السُّوءِ".
سیدنا حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کی بینائی جاتی رہی تھی تو انہوں نے اپنی جائے نماز سے لے کر اپنے حجرے کے دروازے تک ایک ڈوری باندھ لی، اور اپنے پاس ایک ٹوکری رکھ لی جس میں کھجوریں اور دوسری چیزیں ہوتی تھیں۔ جب کوئی مسکین سلام کرتا تو وہ اس ٹوکری سے (کچھ) لیتے، پھر ڈوری پکڑ کر حجرے کے دروازے تک پہنچتے اور وہ چیز مسکین کے ہاتھ میں دے دیتے۔ ان کے گھر والے ان سے کہتے: ”ہم آپ کی طرف سے یہ کام کر دیتے ہیں۔“ تو وہ فرماتے: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مسکین کے ہاتھ میں (خود) دینا بُری موت سے بچاتا ہے۔““ [شعب الإيمان/الثاني والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الزكاة/حدیث: 3188]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 131) .»
«أخرجه الطبراني فى (الكبير) برقم: 3228»
«أخرجه الطبراني فى (الكبير) برقم: 3228»
الحكم على الحديث:
إسناده: ضعيف
الرواة الحديث:
Shu‘ab al-Iman Hadith 3188 in Urdu
محمد بن إسماعيل بن مسلم الديلي ← محمد بن عثمان الكفرسوسي