الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. فصل في أصحاب الكبائر من أهل القبلة إذا وافوا القيامة بلا توبة قدموها
فصل: اہلِ قبلہ میں سے کبیرہ گناہوں والے جب پہلے سے توبہ کیے بغیر قیامت کو آئیں۔
حدیث نمبر: 319
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ، حَدَّثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ بَعْدَمَا امْتُحِشُوا فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ.
قَالَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ : قَالَ عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ". قَالَ: فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَاصِمٍ، مَا هَذَا الْحَدِيثُ الَّذِي تُحَدِّثُ بِهِ؟ قَالَ: فَقَالَ عُبَيْدُ بْنُ عُمَيْرٍ : إِلَيْكَ عَنِّي يَا عِلْجُ، فَلَوْ لَمْ أَسْمَعْهُ مِنْ ثَلَاثِينَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا حَدَّثْتُهُ".
قَالَ: سُفْيَانُ: قَدِمَ عَلَيْنَا عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ وَمَعَهُ رَجُلٌ تَابِعٌ لَهُ عَلَى هَوَاهُ قَالَ: فَدَخَلَ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ الْحِجْرَ فَصَلَّى فِيهِ، وَخَرَجَ صَاحِبُهُ، فَقَامَ عَلَى عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَهُوَ يُحَدِّثُ هَذَا، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَجَعَ إِلَى عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ فَقَالَ لَهُ: يَا ضَالُّ أَمَا كُنْتَ تُخْبِرُنَا أَنَّهُ لَا يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ أَحَدٌ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَهُوَ ذَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ يَزْعُمُ أَنَّهُ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَخْرُجُ قَوْمٌ مِنَ النَّارِ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ".
قَالَ: فَقَالَ عَمْرُو بْنُ عُبَيْدٍ: " هَذَا لَهُ مَعْنًى لَا تَعْرِفُهُ قَالَ: فَقَالَ الرَّجُلُ: وَأَيُّ مَعْنًى يَكُونُ لِهَذَا قَالَ: ثُمَّ نَفَضَ يَدَهُ مِنْ يَدِهِ وَفَارَقَهُ".

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک قوم آگ سے اس کے بعد نکلے گی کہ وہ جل کر (کوئلہ) ہو چکی ہوگی، پھر وہ جنت میں داخل ہوں گے۔“
عمرو بن دینار رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک قوم آگ سے نکلے گی، پھر وہ جنت میں داخل ہوگی۔“ وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے ان سے کہا: ”اے ابو عاصم! یہ کیا حدیث ہے جو آپ بیان کرتے ہیں؟“ تو عبید بن عمیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ”مجھ سے دور ہٹ، اے گنوار عجمی! اگر میں نے اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تیس صحابہ سے نہ سنا ہوتا تو اسے بیان ہی نہ کرتا۔“
سفیان رحمہ اللہ نے کہا: ہمارے پاس عمرو بن عبید آیا اور اس کے ساتھ ایک آدمی تھا جو اس کی خواہشِ نفس (کی گمراہی) میں اس کا پیروکار تھا۔ عمرو بن عبید حجر (حطیم) میں داخل ہوا اور اس میں نماز پڑھنے لگا، جبکہ اس کا ساتھی باہر نکل آیا اور عمرو بن دینار رحمہ اللہ کے پاس جا کھڑا ہوا، وہ اس وقت سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث بیان کر رہے تھے۔ تو وہ عمرو بن عبید کے پاس لوٹ کر آیا اور اس سے کہا: ”اے گمراہ! کیا تم ہمیں یہ نہیں بتایا کرتے تھے کہ آگ سے کوئی بھی نہیں نکلے گا؟“ اس نے کہا: ”کیوں نہیں۔“ اس نے کہا: ”یہ عمرو بن دینار ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک قوم آگ سے نکلے گی، پھر وہ جنت میں داخل ہوگی۔““
سفیان رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عمرو بن عبید نے کہا: ”اس (حدیث) کا ایک مطلب ہے جسے تم نہیں جانتے۔“ تو اس آدمی نے کہا: ”اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟“ پھر اس نے اپنا ہاتھ اس کے ہاتھ سے چھڑا لیا اور اس سے جدا ہو گیا۔ [شعب الإيمان/الثامن من شعب الايمان ، وهو باب في حشر الناس بعد ما يبعثون من قبورهم الى الموقف الذي بين لهم من الارض/حدیث: 319]

تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 1/ 504) .»
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6191، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11861، 11953، 11967، 12080، 12251، 12759، 13329، 13427، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 20859، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 7289»

الحكم على الحديث:
إسناده: حسن
الرواة الحديث:
Shu‘ab al-Iman Hadith 319 in Urdu
جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري ← عمرو بن عبيد