الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
162. فضائل الصوم
روزے کے فضائل۔
حدیث نمبر: 3317
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو عُقَيْلٍ يَحْيَى بْنُ الْمُتَوَكِّلِ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"الْأَعْمَالُ عِنْدَ اللَّهِ سَبْعَةٌ: عَمَلَانِ مُوجِبَانِ، وَعَمَلَانِ بِأَمْثَالِهِمَا، وَعَمَلٌ بِعَشْرِ أَمْثَالِهِ، وَعَمَلٌ بِسَبْعِمِائَةٍ، وَعَمَلٌ لَا يَعْلَمُ ثَوَابَ عَامِلِهِ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، فَأَمَّا الْمُوجِبَانِ فَمَنْ لَقِيَ اللَّهَ يَعْبُدَهُ مُخْلِصًا، لَا يُشْرَكُ بِهِ شَيْئًا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ، وَمَنْ لَقِيَ اللَّهَ قَدْ أَشْرَكَ بِهِ وَجَبَتْ لَهُ النَّارُ، وَمَنْ عَمَلَ سَيِّئَةً جُزِيَ بِمِثْلِهَا" أَظُنُّهُ وَذَكَرَ"مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ جُزِيَ بِمِثْلِهَا" فَسَقَطَ مِنْ كِتَابِي، قَالَ:"وَمَنْ عَمَلَ حَسَنَةً جُزِيَ عَشْرًا، وَمَنْ أَنْفَقَ مَالَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ضُعِّفَتْ لَهُ نَفَقَتُهُ: الدِّرْهَمُ بِسَبْعِمِائَةٍ، وَالدِّينَارُ بِسَبْعِمِائَةِ دِينَارٍ، وَالصِّيَامُ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ لَا يَعْلَمُ ثَوَابَ عَامِلِهِ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک اعمال سات ہیں: دو عمل (جنت و جہنم کو) واجب کرنے والے، دو عمل جن کا بدلہ انہی کے مثل ہے، ایک عمل جس کا بدلہ دس گنا ہے، ایک عمل جس کا بدلہ سات سو گنا ہے، اور ایک عمل ایسا ہے جس کے کرنے والے کا ثواب اللہ عزوجل کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ رہے وہ دو عمل جو واجب کرنے والے ہیں تو جو شخص اللہ سے اس حال میں ملے کہ وہ خالص اسی کی عبادت کرتا رہا ہو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو تو اس کے لیے جنت واجب ہو گئی، اور جو اللہ سے اس حال میں ملے کہ اس نے اس کے ساتھ شرک کیا ہو تو اس کے لیے جہنم واجب ہو گئی، اور جس نے کوئی برائی کی اسے اسی کے مثل بدلہ دیا جائے گا۔“ (راوی کہتے ہیں:) میرا گمان ہے کہ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا: ”جس نے نیکی کا ارادہ کیا اسے اسی کے مثل بدلہ دیا جائے گا“ مگر یہ میری کتاب سے ساقط ہو گیا۔ پھر انہوں نے کہا: ”اور جس نے کوئی نیکی کی اسے دس گنا بدلہ دیا جائے گا، اور جس نے اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کیا اس کے خرچ کو کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے: ایک درہم سات سو درہم کے برابر اور ایک دینار سات سو دینار کے برابر ہو جاتا ہے، اور روزہ اللہ عزوجل کے لیے ہے، اس کے کرنے والے کا ثواب اللہ عزوجل کے سوا کوئی نہیں جانتا۔“ [شعب الإيمان/الثالث والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصيام/حدیث: 3317]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 211) .»
«أخرجه الطبراني فى (الأوسط) برقم: 869»
«أخرجه الطبراني فى (الأوسط) برقم: 869»
الحكم على الحديث:
إسناده: ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عمر بن الخطاب | أحد المكثرين من الصحابة والعبادلة ، وكان من أشد الناس اتباعا للأثر | |
👤←👥عبد الله بن دينار العدوي عبد الله بن دينار العدوي ← عبد الله بن عمر بن الخطاب | ثقة | |
👤←👥سعيد بن سليمان سعدويه سعيد بن سليمان سعدويه ← عبد الله بن دينار العدوي | ثقة حافظ | |
👤←👥عباس الدوري عباس الدوري ← سعيد بن سليمان سعدويه | ثقة حافظ | |
👤←👥محمد بن يعقوب الأصم محمد بن يعقوب الأصم ← عباس الدوري | الإمام المحدث مسند العصر ، رحلة الوقت | |
👤←👥الحاكم الحاكم ← محمد بن يعقوب الأصم | إمام صدوق |
Shu‘ab al-Iman Hadith 3317 in Urdu
عبد الله بن دينار العدوي ← عبد الله بن عمر بن الخطاب