🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
163. فضائل شهر رمضان
ماہِ رمضان کے فضائل۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3350
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، أَنْبَأَ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَارِئُ بِبَغْدَادَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ التَّبُوذَكِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى صَاحِبُ الطَّعَامِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: لَمَّا بَنَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ جَعَلَ لَهُ ثَلَاثَ عَتَبَاتٍ، فَلَمَّا صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَتَبَةَ الْأُولَى، قَالَ:"آمِينَ" ثُمَّ صَعِدَ الْعَتَبَةَ الثَّانِيَةَ فَقَالَ:"آمِينَ" حَتَّى إِذَا صَعِدَ الْعَتَبَةَ الثَّالِثَةَ قَالَ:"آمِينَ" فَقَالَ الْمُسْلِمُونَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! رَأَيْنَاكَ تَقُولُ: آمِينَ آمِينَ آمِينَ، وَلَا نَرَى أَحَدًا، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ صَعِدَ قَبْلِي الْعَتَبَةَ الْأُولَى، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ. فَقُلْتُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، فَقَالَ: مَنْ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ! قُلْ آمِينَ، فَقُلْتُ: آمِينَ، فَلَمَّا صَعِدَ الْعَتَبَةَ الثَّانِيَةَ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ! قُلْتُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَصَامَ نَهَارَهُ، وَقَامَ لَيْلَهُ ثُمَّ مَاتَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ فَدَخَلَ النَّارَ، فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ قُلْ آمِينَ، قُلْتُ: أَمِينَ، فَلَمَّا صَعِدَ الْعَتَبَةَ الثَّالِثَةَ قَالَ: يَا مُحَمَّدُ! قُلْتُ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ قَالَ: مَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ فَمَاتَ وَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ فَدَخَلَ النَّارَ. فَأَبْعَدَهُ اللَّهُ قُلْ: آمِينَ فَقُلْتُ آمِينَ".
قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ: أَبُو يَحْيَى صَاحِبُ الطَّعَامِ، اسْمُهُ: مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الْعَبْدِيُّ سَمَّاهُ وَنَسَبَهُ أَبُو عَتَّابٍ سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ فِي رِوَايَتِهِ عَنْهُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر بنوایا تو اس کے تین زینے رکھے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے زینے پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“، پھر دوسرے زینے پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“، یہاں تک کہ جب تیسرے زینے پر چڑھے تو فرمایا: ”آمین“۔ تو مسلمانوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آمین، آمین، آمین کہتے سنا ہے جبکہ ہمیں کوئی (کہنے والا) دکھائی نہیں دیتا؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبریل علیہ السلام مجھ سے پہلے پہلے زینے پر چڑھے اور کہا: اے محمد! میں نے کہا: لبیک و سعدیک (میں حاضر ہوں، بار بار حاضر ہوں)۔ انہوں نے کہا: جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو (بڑھاپے میں) پایا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی تو اللہ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے! آپ کہیے: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔ پھر جب وہ دوسرے زینے پر چڑھے تو کہا: اے محمد! میں نے کہا: لبیک و سعدیک۔ انہوں نے کہا: جس نے رمضان کا مہینہ پایا، اس کے دن میں روزے رکھے، اس کی رات میں قیام کیا، پھر وہ مر گیا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی اور وہ جہنم میں داخل ہوا تو اللہ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے! آپ کہیے: آمین، میں نے کہا: آمین۔ پھر جب وہ تیسرے زینے پر چڑھے تو کہا: اے محمد! میں نے کہا: لبیک و سعدیک۔ انہوں نے کہا: جس کے سامنے آپ کا ذکر کیا گیا اور اس نے آپ پر درود نہ بھیجا، پھر وہ مر گیا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی اور وہ جہنم میں داخل ہوا تو اللہ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے! آپ کہیے: آمین، تو میں نے کہا: آمین۔“
امام ابو عبداللہ الحاکم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو یحییٰ صاحب الطعام کا نام محمد بن عیسیٰ العبدی ہے، ابو عتاب سہل بن حماد رحمہ اللہ نے ان سے اپنی روایت میں ان کا نام اور نسب بیان کیا ہے۔“ [شعب الإيمان/الثالث والعشرون من شعب الايمان وهو باب في الصيام/حدیث: 3350]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 5/ 232) .» ‏‏‏‏
«أخرجه الطبراني فى (الكبير) برقم: 2022، 2034»

الحكم على الحديث:
إسناده: ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥سهل بن حماد الدلالصدوق
👤←👥الحاكم
Newالحاكم ← سهل بن حماد الدلال
إمام صدوق
👤←👥جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري
Newجابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري ← الحاكم
صحابي
👤←👥محمد بن المنكدر
Newمحمد بن المنكدر ← جابر بن عبد الله بن عمرو بن حرام الأنصاري
ثقة فاضل
👤←👥عبد الله بن أحمد بن إبراهيم الدورقي
Newعبد الله بن أحمد بن إبراهيم الدورقي ← محمد بن المنكدر
👤←👥الحاكم
Newالحاكم ← عبد الله بن أحمد بن إبراهيم الدورقي
إمام صدوق
Shu‘ab al-Iman Hadith 3350 in Urdu