🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
203. الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4086
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَنْبَسَةَ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ، وَأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ، حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ مِائَةَ مَرَّةٍ كَانَتْ لَهُ مِثْلَ مِائَةِ فَرَسٍ مَلْجُومَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ"
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ:" مَنْ قَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ مِائَةَ مَرَّةٍ كَانَتْ لَهُ مِثْلَ مِائَةِ بَدَنَةٍ تُنْحَرُ فِي مَكَّةَ"
وَبِإِسْنَادِهِ، قَالَ:" مَنْ قَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ مِائَةَ مَرَّةٍ كَانَتْ لَهُ مِثْلَ عِتْقِ مِائَةِ رَقَبَةٍ"
" تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمُانُ بْنُ عُثْمَانَ الْفَوْزِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ" .
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سو مرتبہ «الْحَمْدُ لِلَّهِ» کہا تو اس کے لیے اللہ عز وجل کی راہ میں لگام ڈالے ہوئے سو گھوڑے (دینے) کے برابر ثواب ہے۔“
اور اسی سند سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سو مرتبہ «سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ» کہا تو اس کے لیے سو ایسے اونٹ (قربان کرنے) کے برابر ثواب ہے جو مکہ میں نحر کیے جائیں۔“
اور اسی سند سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سو مرتبہ «اللَّهُ أَكْبَرُ» کہا تو اس کے لیے سو غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ہے۔“
”اس روایت کے بیان کرنے میں سلیمان بن عثمان فوزی منفرد ہیں، وہ محمد بن زیاد سے روایت کرتے ہیں۔“ [شعب الإيمان/الثالث والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها/حدیث: 4086]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف جدًا (شعب الإيمان ط الرشد: 6/ 230) .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده: ضعيف جدًا


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥محمد بن زياد اليؤيؤصدوق يخطئ
👤←👥أبو أمامة الباهلي
Newأبو أمامة الباهلي ← محمد بن زياد اليؤيؤ
صحابي مشهور
👤←👥محمد بن زياد اليؤيؤ
Newمحمد بن زياد اليؤيؤ ← أبو أمامة الباهلي
صدوق يخطئ
👤←👥ابن عدي
Newابن عدي ← محمد بن زياد اليؤيؤ
كان لا يعرف العربية، سمع عجمة فيه، وأما العلل والرجال فحافظ لا يجارى
👤←👥أبو سعد الماليني
Newأبو سعد الماليني ← ابن عدي
إمام صادق، ومرة: ذو صدق وورع وإتقان
Shu‘ab al-Iman Hadith 4086 in Urdu