الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
203. الثالث والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها
ایمان کی شاخوں میں سے تینتیسویں شاخ: اللہ عزوجل کی نعمتوں کو شمار کرنے اور ان پر واجب شکر کا باب۔
حدیث نمبر: 4130
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ:" كَانَ يُقَالُ إِذَا اسْتَقْبَلَ الرَّجُلَ شَيْءٌ مِنْ هَذَا الْبَلَاءِ فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا. لَمْ يُصِبْهُ ذَلِكَ الْبَلَاءُ أَبَدًا كَائِنًا مَا كَانَ". قَالَ مَعْمَرُ: " سَمِعْتُ غَيْرَ أَيُّوبَ يَذْكُرُ فِي هَذَا الْحَدِيثَ لَمْ يُصِبْهُ ذَلِكَ الْبَلَاءُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى".
قَالَ الشَّيْخُ أَحْمَدُ: رَوَاهُ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَهْرَمَانُ آلِ الزُّبَيْرِ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ" مَنْ رَأَى مُبْتَلًى" قَالَ فَذَكَرَ نَحْوَ رِوَايَةِ أَيُّوبَ لَمْ يَقُلْ أَبَدًا.

سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ”کہا جاتا تھا کہ جب کسی آدمی کے سامنے اس قسم کی کوئی آزمائش آئے اور وہ کہے: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ، وَفَضَّلَنِي عَلَى كَثِيرٍ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلًا» ”سب تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے اس چیز سے عافیت دی جس میں اس نے تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی بہت سی مخلوق پر خاص فضیلت عطا فرمائی“ تو وہ آزمائش اسے کبھی نہیں پہنچے گی، خواہ وہ کوئی بھی ہو۔“ معمر رحمہ اللہ نے کہا: ”میں نے ایوب کے علاوہ کسی اور سے سنا جو اس حدیث میں یہ ذکر کرتے تھے: ’وہ آزمائش اسے نہیں پہنچے گی، ان شاء اللہ تعالیٰ۔‘“
شیخ احمد رحمہ اللہ کہتے ہیں: اسے عمرو بن دینار رحمہ اللہ، جو آلِ زبیر کے قہرمان (خازن و منتظم) تھے، نے سالم رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کسی مبتلائے آزمائش کو دیکھے“ پھر انہوں نے ایوب رحمہ اللہ کی روایت کی طرح ذکر کیا، مگر لفظ ”کبھی“ نہیں کہا۔ [شعب الإيمان/الثالث والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها/حدیث: 4130]

الرواة الحديث:
Shu‘ab al-Iman Hadith 4130 in Urdu
عمر بن الخطاب ← أيوب السختياني