الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
204. حديث العابد والرمانة
عابد اور انار کی حدیث۔
حدیث نمبر: 4302
أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ الْحُرْفِيُّ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا قَالَ قَالَ الْحَجَّاجُ بْنُ يُوسُفَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُمَرَ بْنِ كَيْسَانَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَفْوَانَ وَهُوَ ابْنُ بِنْتِ وَهْبٍ قَالَ قَالَ وَهْبُ بْنُ مُنَبِّهٍ: " عَبَدَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - عَابِدٌ خَمْسِينَ عَامًا، فَأَوْحَى اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - إِنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَكَ قَالَ: يَا رَبِّ وَمَا تَغْفِرُ لِي وَلَمْ أُذْنِبْ؟ فَأَذِنَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِعِرْقٍ فِي عُنُقِهِ فَضَرَبَ عَلَيْهِ فَلَمْ يَنَمْ وَلَمْ يُصَلِّ، ثُمَّ سَكَنَ فَنَامَ، فَأَتَاهُ مَلَكُ اللَّيْلَةِ فَشَكَى إِلَيْهِ فَقَالَ مَا لَقِيتُ مِنْ ضَرَبَاتِ الْعِرْقِ. قَالَ الْمَلَكُ إِنَّ رَبَّكَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: إِنَّ عِبَادَتَكَ خَمْسِينَ سَنَةً تَعْدِلُ سُكُونَ ذَلِكَ الْعِرْقِ"
تابعی امام وہب بن منبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”ایک عبادت گزار نے پچاس سال تک اللہ عزوجل کی عبادت کی، تو اللہ عزوجل نے وحی فرمائی کہ میں نے تجھے بخش دیا۔ اس نے عرض کیا: اے میرے رب! تو مجھے کس چیز کی بخشش دے رہا ہے جبکہ میں نے کوئی گناہ کیا ہی نہیں؟ تب اللہ عزوجل نے اس کی گردن کی ایک رگ کو اجازت دی تو وہ اس پر پھڑکنے لگی، چنانچہ وہ نہ سو سکا اور نہ نماز پڑھ سکا۔ پھر وہ رگ ساکن ہو گئی تو وہ سو گیا۔ رات کو اس کے پاس ایک فرشتہ آیا تو اس نے اس سے شکایت کی اور کہا: مجھے رگ کے پھڑکنے سے جو تکلیف پہنچی (وہ کیا کہوں)۔ فرشتے نے کہا: بے شک تیرا رب عزوجل فرماتا ہے: تیری پچاس سال کی عبادت اس رگ کے سکون کے برابر ہے۔“ [شعب الإيمان/الثالث والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في تعديد نعم الله عز وجل وما يجب من شكرها/حدیث: 4302]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبو نعيم فى (الحلية) 4/ 68»
الرواة الحديث:
Shu‘ab al-Iman Hadith 4302 in Urdu
عبد الله بن إبراهيم بن عمر ← وهب بن منبه