🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
210. فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4592
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ السَّامِرِيُّ بِبَغْدَادَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ السَّعْدِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ إِلَى أَنْ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوْصِنِي. قَالَ:" أَوْصَيْتُكَ بِتَقْوَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِنَّهُ أَزْيَنُ لِأَمْرِكَ كُلِّهِ".
قُلْتُ: زِدْنِي. قَالَ:" عَلَيْكَ بِتِلَاوَةِ الْقُرْآنِ، وَذِكْرِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِنَّهُ ذِكْرٌ لَكَ فِي السَّمَاءِ وَنُورٌ لَكَ فِي الْأَرْضِ". قُلْتُ: زِدْنِي، قَالَ:" عَلَيْكَ بِطُولِ الصَّمْتِ، فَإِنَّهُ مَطْرَدَةٌ لِلشَّيْطَانِ، وَعَوْنٌ لَكَ عَلَى أَمْرِ دِينِكَ". قُلْتُ: زِدْنِي. قَالَ: إِيَّاكَ وَكَثْرَةَ الضَّحِكِ، فَإِنَّهُ يُمِيتُ الْقَلْبَ، وَيَذْهَبُ بِنُورِ الْوَجْهِ". قُلْتُ: زِدْنِي. قَالَ:" قُلِ الْحَقَّ، وَإِنْ كَانَ مُرًّا". قُلْتُ: زِدْنِي. قَالَ:" لَا تَخَفْ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ". قُلْتُ: زِدْنِي. قَالَ:" لِيَحْجِزْكَ عَنِ النَّاسِ مَا تَعْلَمُ مِنْ نَفْسِكَ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، پھر انہوں نے پوری حدیث طوالت کے ساتھ بیان کی، یہاں تک کہ کہا: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے وصیت فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ عزوجل کے تقویٰ کی وصیت کرتا ہوں، کیونکہ یہ تمہارے سارے معاملات کو سب سے زیادہ زینت بخشنے والا ہے۔“
میں نے عرض کیا: ”مجھے مزید نصیحت فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تلاوتِ قرآن اور اللہ عزوجل کے ذکر کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ آسمان میں تمہارے ذکر (چرچے) کا سبب اور زمین میں تمہارے لیے نور ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”مزید نصیحت فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لمبی خاموشی کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ شیطان کو بھگانے والی اور تمہارے دینی معاملات میں تمہاری مددگار ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”مزید نصیحت فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”زیادہ ہنسنے سے بچو، کیونکہ یہ دل کو مردہ کر دیتا ہے اور چہرے کا نور لے جاتا ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”مزید نصیحت فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حق بات کہو، خواہ کڑوی ہو۔“ میں نے عرض کیا: ”مزید نصیحت فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈرو۔“ میں نے عرض کیا: ”مزید نصیحت فرمائیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں لوگوں (کے عیب ٹٹولنے) سے وہ باتیں روکے رکھیں جو تم اپنے بارے میں جانتے ہو۔“ [شعب الإيمان/الرابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج اليه/حدیث: 4592]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 21) .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) 3/ 99»

الحكم على الحديث:
إسناده: ضعيف كسابقه


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو ذر الغفاريالصحابي
👤←👥عطاء بن أبي رباح
Newعطاء بن أبي رباح ← أبو ذر الغفاري
ثقة فقيه ، فاضل لكنه كثير الإرسال ، وقيل : إنه تغير بآخره ، ولم يكثر ذلك منه
👤←👥ابن جريج
Newابن جريج ← عطاء بن أبي رباح
ثقة فقيه فاضل ، وكان يدلس ويرسل
👤←👥الحسن بن عرفة العبدي
Newالحسن بن عرفة العبدي ← ابن جريج
صدوق
👤←👥الحاكم
Newالحاكم ← الحسن بن عرفة العبدي
إمام صدوق
Shu‘ab al-Iman Hadith 4592 in Urdu