الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
210. فصل في فضل السكوت عن كل ما لا يعنيه وترك الخوض فيه
فصل: ہر لایعنی بات پر خاموش رہنے اور اس میں نہ پڑنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 4663
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنِ السَّمَّاكِ، حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَصْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْفَزَارِيُّ، قَالَ: قَالَ وَبَرَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ : أَوْصَانِي ابْنُ عَبَّاسٍ بِكَلِمَاتٍ لَهُنَّ أَحْسَنُ مِنَ الدُّهْمِ الْمُوقَفَةِ، قَالَ لِي:" يَا وَبَرَةُ، لَا تَعَرَّضْ فِيمَا لَا يَعْنِيكَ، فَإِنَّ ذَلِكَ أَفْضَلُ، وَلَا آمَنُ عَلَيْكَ الْوِزْرَ، وُدَعْ كَثِيرًا مِمَّا يَعْنِيكَ، حَتَّى تَرَى لَهُ مَوْضِعًا، فَرُبَّ مُتَكَلِّفٍ بِحَقٍّ تَقِيٌّ، قَدْ تَكَلَّمَ فِي الْأَمْرِ بِعَيْنِهِ، فِي غَيْرِ مَوْضِعِهِ فَعَطِبَ، وَلَا تُمَارِيَنَّ حَلِيمًا، وَلَا سَفِيهًا، فَإِنَّ الْحَلِيمَ يَقْلِيكَ، وَإِنَّ السَّفِيهَ يُرْدِيكَ، وَاذْكُرْ أَخَاكَ إِذَا تَوَارَى عَنْكَ، بِكُلِّ مَا تُحِبُّ أَنْ يَذْكُرَكَ بِهِ، إِذَا تَوَارَيْتَ عَنْهُ، وَدَعْهُ مِنْ كُلِّ مَا تُحِبُّ أَنْ يَدَعَكَ مِنْهُ، وَاعْمَلْ عَمَلَ رَجُلٍ يَعْلَمُ، أَنَّهُ مَجْزِيٌّ بِالْحَسَنَاتِ مَأْخُوذٌ بِالسَّيِّئَاتِ".
وبرہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھے چند ایسے کلمات کی وصیت فرمائی جو مجھے سازوسامان سے لدے ہوئے عمدہ سیاہ گھوڑوں سے بھی زیادہ پسندیدہ ہیں۔ انھوں نے مجھ سے فرمایا: ”اے وبرہ! جس بات سے تمہارا کوئی تعلق نہ ہو اس میں مت پڑو، یہی بہتر ہے، اور (اس میں پڑنے سے) میں تمہارے لیے گناہ سے بےخوف نہیں ہوں۔ اور جو باتیں تمہارے کام کی ہوں ان میں سے بھی بہت سی چھوڑے رکھو جب تک کہ ان کے لیے موزوں موقع نہ دیکھ لو، کیونکہ کتنے ہی حق بات کی خاطر تکلف کرنے والے متقی لوگ ہیں جنھوں نے کسی معاملے میں بےموقع بات کر دی تو ہلاکت میں پڑ گئے۔ اور نہ کسی بردبار سے جھگڑا کرو اور نہ کسی بیوقوف سے، کیونکہ بردبار تم سے بیزار ہو جائے گا اور بیوقوف تمہیں ہلاکت میں ڈال دے گا۔ اور اپنے بھائی کا اس کی غیر موجودگی میں ہر اس بات کے ساتھ ذکر کرو جس کے ساتھ تم چاہتے ہو کہ وہ تمہاری غیر موجودگی میں تمہارا ذکر کرے، اور اس کی ہر اس بات کو چھوڑ دو جس کے بارے میں تم چاہتے ہو کہ وہ تمہاری وہ بات چھوڑ دے۔ اور اس شخص کی طرح عمل کرو جو جانتا ہے کہ اسے نیکیوں کا بدلہ دیا جائے گا اور برائیوں پر اس کی پکڑ ہوگی۔“ [شعب الإيمان/الرابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج اليه/حدیث: 4663]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: فيه من لم نعرفه (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 69) .»
«أخرجه ابن أبي الدنيا فى (الصمت) رقم 114»
«أخرجه ابن أبي الدنيا فى (الصمت) رقم 114»
الحكم على الحديث:
إسناده: فيه من لم نعرفه
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن عباس | أحد المكثرين من الصحابة | |
👤←👥وبرة بن عبد الرحمن المسلي وبرة بن عبد الرحمن المسلي ← عبد الله بن عباس | ثقة | |
👤←👥حنبل بن إسحاق بن حنبل حنبل بن إسحاق بن حنبل ← وبرة بن عبد الرحمن المسلي | صدوق، وقال مرة: ينفرد ويغرب ويخالف رفاقه | |
👤←👥عثمان بن أحمد ابن السماك عثمان بن أحمد ابن السماك ← حنبل بن إسحاق بن حنبل | ||
👤←👥علي بن محمد بن عبد الله بن بشران المعدل علي بن محمد بن عبد الله بن بشران المعدل ← عثمان بن أحمد ابن السماك |
Shu‘ab al-Iman Hadith 4663 in Urdu
وبرة بن عبد الرحمن المسلي ← عبد الله بن عباس