الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. معاني المحبة
محبت کے معانی۔
حدیث نمبر: 467
أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَحْمَدَ الشُّعَيْبِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحُسَيْنِ الصُّوفِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ الْحَسَنَ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الصُّوفِيَّ يَقُولُ: سُئِلَ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ مَالِكٍ الصُّوفِيُّ وَأَنَا أَسْمَعُ، مَا عَلَامَةُ الْمَحَبَّةِ؟ قَالَ:" تَرْكُ مَا تُحِبُّ لِمَنْ تُحِبُّ".
سعید بن احمد شعیبی رحمہ اللہ نے ہمیں بیان کیا، وہ کہتے ہیں: میں نے ابو القاسم عبداللہ بن حسین صوفی رحمہ اللہ کو کہتے سنا: میں نے ابو القاسم حسن بن محمد بن احمد صوفی رحمہ اللہ کو کہتے سنا: ابو الحسین بن مالک صوفی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا، جبکہ میں سن رہا تھا: ”محبت کی علامت کیا ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جس سے تم محبت کرتے ہو اس کی خاطر اس چیز کو چھوڑ دینا جو تمہیں محبوب ہو۔“ [شعب الإيمان/العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل/حدیث: 467]
Shu‘ab al-Iman Hadith 467 in Urdu