الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
211. فصل
فصل۔
حدیث نمبر: 4740
وَبِإِسْنَادِهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ: أَنَّ رَجُلًا هَجَا قَوْمًا فِي زَمَانَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَجَاءَ الرَّجُلُ فَاسْتَأْذَنَ عَلَيْهِ عُمَرُ، فَقَالَ عُمَرُ:" لَكُمْ لِسَانُهُ، ثُمَّ دَعَا الرَّجُلَ، فَقَالَ:" إِيَّاكُمْ أَنْ تَعَرَّضُوا لَهُ بِالَّذِي قُلْتُ: فَإِنِّي إِنَّمَا قُلْتُ لَكَ عِنْدَ النَّاسِ كَيْمَا لَا يَعُودَ.
امام قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ایک شخص نے کچھ لوگوں کی ہجو کی، تو وہ شخص آیا اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے اندر آنے کی اجازت مانگی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (ہجو کیے جانے والوں سے) فرمایا: ”اس کی زبان تمہارے لیے ہے (یعنی تم اس سے بدلہ لے سکتے ہو)۔“ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو بلایا اور (اس سے) فرمایا: ”خبردار! تم میں سے کوئی اس کے درپے نہ ہو جو میں نے کہا ہے، میں نے تو اس سے یہ بات لوگوں کے سامنے صرف اس لیے کہی ہے کہ یہ دوبارہ ایسا نہ کرے۔“ [شعب الإيمان/الرابع والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في حفظ اللسان عما لا يحتاج اليه/حدیث: 4740]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 105) .»
الحكم على الحديث:
إسناده: صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عمر بن الخطاب | أمير المؤمنين مشهور جم المناقب | |
👤←👥قتادة بن دعامة قتادة بن دعامة ← عمر بن الخطاب | ثقة ثبت | |
👤←👥معمر بن راشد معمر بن راشد ← قتادة بن دعامة | ثقة ثبت فاضل ، إلا أن في روايته عن ثابت والأعمش وعاصم بن أبي النجود ، وهشام بن عروة شيئا ، وكذا فيما حدث به بالبصرة |
Shu‘ab al-Iman Hadith 4740 in Urdu
قتادة بن دعامة ← عمر بن الخطاب