الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. معاني المحبة
محبت کے معانی۔
حدیث نمبر: 487
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ الشُّعَيْبِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ مُحَمَّدَ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يَعْقُوبَ الْمُفِيدَ يَقُولُ: سَمِعْتُ الْجُنَيْدَ بْنَ مُحَمَّدٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ سَرِيًّ السَّقَطِيَّ يَقُولُ وَقَدْ كَلَّمْتُهُ يَوْمًا فِي شَيْءٍ مِنَ الْمَحَبَّةِ، فَضَرَبَ بِيَدِهِ إِلَى جِلْدَةِ ذِرَاعِهِ فَمَدَّهَا، ثُمَّ قَالَ:" وَاللَّهِ لَوْ قُلْتُ إِنَّ هَذَا جَفَّ عَلَى هَذَا مِنْ مَحَبَّةِ اللَّهِ لَصَدَقْتُ" ثُمَّ أُغْمِيَ عَلَيْهِ ثُمَّ تَوَرَّدَ وَجْهُهُ حَتَّى صَارَ مِثْلَ الْقَمَرِ.
جنید بن محمد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک دن سری سقطی رحمہ اللہ سے محبت کے بارے میں کچھ بات کی تو انہوں نے اپنے ہاتھ سے اپنی کلائی کی کھال کو پکڑ کر کھینچا، پھر فرمایا: ”اللہ کی قسم! اگر میں کہوں کہ یہ اس پر اللہ کی محبت کی وجہ سے سوکھ گئی ہے تو سچ کہوں گا۔“ پھر ان پر بے ہوشی طاری ہو گئی، پھر ان کا چہرہ سرخ ہو گیا یہاں تک کہ چاند کی مانند ہو گیا۔ [شعب الإيمان/العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل/حدیث: 487]
Shu‘ab al-Iman Hadith 487 in Urdu