🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
216. الخامس والثلاثون من شعب الإيمان وهو باب في الأمانات
ایمان کی شاخوں میں سے پینتیسویں شاخ: امانتوں کا باب۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4928
أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ هِلَالُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ، أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ الْقَطَّانُ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ وَاصِلٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ هَرِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ مَحْمُودٍ، وَقَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: أَقْبَلْنَا حَجَّاجًا، حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالصِّفَاحِ، تُوُفِّيَ صَاحِبٌ لَنَا، فَحَفَرْنَا لَهُ، فَإِذَا أَسْوَدُ قَدْ أَخَذَ اللَّحْدَ، ثُمَّ حَفَرْنَا قَبْرًا آخَرَ، فَإِذَا أَسْوَدُ قَدْ أَخَذَ اللَّحْدَ كُلَّهُ، قَالَ: فَتَرَكْنَا وَأَتَيْنَاكَ، نَسْأَلُكَ مَا تَأْمُرُنَا، قَالَ:" ذَاكَ عَمَلُهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُ، اذْهَبُوا فَادْفِنُوا فِي بَعْضِهَا، فَوَاللَّهِ لَوْ حَفَرْتُمْ لَهُ الْأَرْضَ كُلَّهَا لَوَجَدْتُمْ ذَلِكَ، قَالَ: فَأَلْقَيْنَاهُ فِي قَبْرٍ مِنْهَا، قَالَ: فَلَمَّا قَضَيْنَا سَفَرَنَا أَتَيْنَا امْرَأَتَهُ فَسَأَلْنَاهَا عَنْهُ، فَقَالَتْ: كَانَ رَجُلًا يَبِيعُ الطَّعَامَ، فَيَأْخُذُ قُوتَ أَهْلِهِ كُلَّ يَوْمٍ، ثُمَّ يَنْظُرُ مِثْلَهُ مِنْ قَصَبِ الشَّعِيرِ، فَيَقْطَعُهُ فَيَخْلِطُهُ فِي طَعَامِهِمْ، وَكَانَ يَأْكُلُ مَا كَانَ يَأْخُذُ.
عبدالحمید بن محمود رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس تھا کہ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: ”ہم حج کرنے کے لیے آ رہے تھے، یہاں تک کہ جب ہم صِفاح کے مقام پر پہنچے تو ہمارا ایک ساتھی فوت ہو گیا۔ ہم نے اس کے لیے قبر کھودی تو دیکھا کہ ایک کالا سانپ پوری لحد پر قابض ہے۔ پھر ہم نے دوسری قبر کھودی تو وہاں بھی ایک کالا سانپ پوری لحد گھیرے ہوئے تھا۔ چنانچہ ہم نے اسے چھوڑ دیا اور آپ کے پاس آ گئے ہیں، ہم آپ سے پوچھتے ہیں کہ آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”یہ اس کا وہ عمل ہے جو وہ کیا کرتا تھا۔ جاؤ اور انہی میں سے کسی قبر میں دفن کر دو، اللہ کی قسم! اگر تم اس کے لیے ساری زمین کھود ڈالو تو بھی یہی پاؤ گے۔“ اس شخص نے کہا: ”چنانچہ ہم نے اسے ان میں سے ایک قبر میں ڈال دیا۔ پھر جب ہم اپنا سفر مکمل کر چکے تو اس کی بیوی کے پاس آئے اور اس کے متعلق پوچھا، تو اس نے کہا: وہ اناج بیچا کرتا تھا، روزانہ اپنے گھر والوں کی خوراک جتنا اناج رکھ لیتا، پھر اتنی ہی مقدار میں جو کے بھوسے کے ڈنٹھل دیکھتا، انہیں کاٹتا اور لوگوں کے اناج میں ملا دیتا تھا، اور جو کچھ وہ رکھتا تھا وہی کھاتا تھا۔“ [شعب الإيمان/الخامس والثلاثون من شعب الايمان وهو باب في الامانات/حدیث: 4928]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لا بأس به (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 232) .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده: لا بأس به


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن عباسأحد المكثرين من الصحابة
👤←👥عمرو بن هرم الأزدي
Newعمرو بن هرم الأزدي ← عبد الله بن عباس
ثقة
👤←👥هشام بن حسان العتكي
Newهشام بن حسان العتكي ← عمرو بن هرم الأزدي
ثقة من أثبت الناس في ابن سيرين ، وفي روايته عن الحسن وعطاء مقال لأنه قيل : كان يرسل عنهما
👤←👥عبد الأعلى بن حماد النرسي
Newعبد الأعلى بن حماد النرسي ← هشام بن حسان العتكي
لا بأس به
👤←👥أحمد بن المقدام العجلي
Newأحمد بن المقدام العجلي ← عبد الأعلى بن حماد النرسي
صدوق , صاحب حديث
Shu‘ab al-Iman Hadith 4928 in Urdu