الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
41. فصل في إدامة ذكر الله عز وجل
فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔
حدیث نمبر: 506
أَخْبَرَنَا الشَّيْخُ الْإِمَامُ أَبُو الطَّيِّبِ سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ بَكْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيِّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ الدَّرْدَاءِ فَلَمَّا سَلَّمْتُ جَلَسْتُ فَسَمِعْتُ كَرِيمَةَ بِنْتَ الْحَسْحَاسِ الْمُزَنِيَّةَ - قَالَ: وَكَانَتْ مِنْ صَوَاحِبِ أُمِّ الدَّرْدَاءِ - تَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ فِي بَيْتِ هَذِهِ تُشِيرَ إِلَى أُمِّ الدَّرْدَاءِ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ: أَنَا مَعَ عَبْدِي مَا ذَكَرَنِي، وَتَحَرَّكَتْ بِي شَفَتَاهُ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ عزوجل فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہوں جب تک وہ مجھے یاد کرتا رہے اور اس کے ہونٹ میرے ذکر میں حرکت کرتے رہیں۔“
اسماعیل بن عبیداللہ مولی بنی مخزوم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ام الدرداء رحمہا اللہ کے ہاں گیا، سلام کر کے بیٹھا تو میں نے کریمہ بنت حسحاس مزنیہ رحمہا اللہ کو، جو ام الدرداء رحمہا اللہ کی سہیلیوں میں سے تھیں، یہ کہتے سنا کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو اس (ام الدرداء) کے گھر میں فرماتے سنا کہ میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا۔ [شعب الإيمان/العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل/حدیث: 506]
اسماعیل بن عبیداللہ مولی بنی مخزوم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ام الدرداء رحمہا اللہ کے ہاں گیا، سلام کر کے بیٹھا تو میں نے کریمہ بنت حسحاس مزنیہ رحمہا اللہ کو، جو ام الدرداء رحمہا اللہ کی سہیلیوں میں سے تھیں، یہ کہتے سنا کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو اس (ام الدرداء) کے گھر میں فرماتے سنا کہ میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا۔ [شعب الإيمان/العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل/حدیث: 506]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 52) .»
الحكم على الحديث:
إسناده: حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو هريرة الدوسي | الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة | |
👤←👥كريمة بنت الحسحاس المزنية كريمة بنت الحسحاس المزنية ← أبو هريرة الدوسي | ثقة | |
👤←👥إسماعيل ابن أبي المهاجر إسماعيل ابن أبي المهاجر ← كريمة بنت الحسحاس المزنية | ثقة | |
👤←👥جعفر بن ربيعة الكندي جعفر بن ربيعة الكندي ← إسماعيل ابن أبي المهاجر | ثقة | |
👤←👥إسحاق بن أبي الفرات المدني إسحاق بن أبي الفرات المدني ← جعفر بن ربيعة الكندي | مجهول | |
👤←👥محمد بن عبد الله بن عبد الحكم محمد بن عبد الله بن عبد الحكم ← إسحاق بن أبي الفرات المدني | ثقة | |
👤←👥محمد بن يعقوب الأصم محمد بن يعقوب الأصم ← محمد بن عبد الله بن عبد الحكم | الإمام المحدث مسند العصر ، رحلة الوقت |
Shu‘ab al-Iman Hadith 506 in Urdu
كريمة بنت الحسحاس المزنية ← أبو هريرة الدوسي