الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
224. الفصل الثاني في ذم كثرة الأكل
دوسری فصل: زیادہ کھانے کی مذمت۔
حدیث نمبر: 5286
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَارُ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ ابْنِ طَاوُسَ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ : أَنَّ حَفْصَةَ، وَابْنَ مُطِيعٍ، وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، كَلَّمُوا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَقَالُوا: لَوْ أَكَلْتَ طَعَامًا طَيِّبًا، كَانَ أَقْوَى لَكَ عَلَى الْحَقِّ، قَالَ: كُلُّكُمْ عَلَى هَذَا الرَّأْيِ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: قَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ لَيْسَ مِنْكُمْ إِلَّا نَاصِحٌ وَلَكِنِّي تَرَكْتُ صَاحِبِي، يَعْنِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَا بَكْرٍ عَلَى جَادَّةٍ، فَإِنْ تَرَكْتُ جَادَّتَهُمَا، لَمْ أُدْرِكْهُمَا فِي الْمَنْزِلِ، قَالَ: وَأَصَابَ النَّاسَ سَنَةٌ، فَمَا آكِلٌ عَامَئِذٍ سَمْنًا وَلَا سَمِينًا حَتَّى أَحْيَى النَّاسُ".
وَقَدْ رُوِّينَا فِي هَذَا الْمَعْنَى أَخْبَارًا، عَنْ عُمَرَ فِي" كِتَابِ الْفَضَائِلِ".
وَرُوِّينَا عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّهُ: اشْتَرَى مِنَ اللَّحْمِ الْمَهْزُولَ، وَجَعَلَ عَلَيْهِ سَمِنًا، فَرَفَعَ عُمَرُ يَدَهُ، وَقَالَ:" وَاللَّهِ مَا اجْتَمَعَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ، إِلَّا أَكَلَ أَحَدَهُمَا وَتَصَدَّقَ بِالْآخَرِ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: أَطْعِمْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَوَاللَّهِ لَا يَجْتَمِعَانِ عِنْدِي أَبَدًا، إِلَّا فَعَلْتُ ذَلِكَ.

عکرمہ بن خالد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا، سیدنا ابن مطیع اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے بات کی اور کہا: ”اگر آپ عمدہ کھانا کھا لیا کریں تو حق کے معاملے میں آپ کو زیادہ قوت حاصل ہوگی۔“ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم سب کی یہی رائے ہے؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں جانتا ہوں کہ تم سب خیر خواہ ہو، لیکن میں نے اپنے دونوں ساتھیوں، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو ایک راستے پر چھوڑا ہے، اگر میں ان کا راستہ چھوڑ دوں تو منزل میں ان سے جا نہ مل سکوں گا۔“ راوی کہتے ہیں: لوگوں پر قحط کا سال آیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سال نہ گھی کھایا اور نہ کوئی چکنا کھانا، یہاں تک کہ لوگ خوشحال ہو گئے۔
ہم نے اس مفہوم کی کئی روایات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ”کتاب الفضائل“ میں بیان کی ہیں۔
اور ہم نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے دبلا پتلا گوشت خریدا اور اس پر گھی ڈال لیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنا ہاتھ روک لیا اور فرمایا: ”اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ دونوں چیزیں کبھی جمع نہیں ہوئیں مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک کھا لی اور دوسری صدقہ کر دی۔“ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ”اے امیر المومنین! آپ کھائیے، اللہ کی قسم! میرے پاس یہ دونوں چیزیں جب بھی جمع ہوں گی میں یہی کروں گا۔“ [شعب الإيمان/التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب/حدیث: 5286]

تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 463) .»
«أخرجه عبد الرزاق فى (مصنفه) 11/ 223 رقم 20381»
«أخرجه عبد الرزاق فى (مصنفه) 11/ 223 رقم 20381»
الحكم على الحديث:
إسناده: صحيح
الرواة الحديث:
Shu‘ab al-Iman Hadith 5286 in Urdu
عمر بن الخطاب ← عبد الله بن عمر بن الخطاب