الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
224. الفصل الثاني في ذم كثرة الأكل
دوسری فصل: زیادہ کھانے کی مذمت۔
حدیث نمبر: 5351
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرٌ الْخَوَّاصُ، حَدَّثَنِي الْجُنَيْدُ، قَالَ:" دَخَلْتُ عَلَى سَرِيٍّ يَوْمًا، فَقَالَ لِي: أُعَجِّبُكَ مِنْ عُصْفُورٍ يَجِيءُ، فَيَسْقُطُ [ عَلَى هَذَا الرُّوَاقِ، قَدْ أَعْدَدْتُ لَهُ لُقَيْمَةً، فَأَفُتُّهَا فِي كَفِّي، فَيَسْقُطُ ] عَلَى أَطْرَافِ أَنَامِلِي فَيَأْكُلُ، فَلَمَّا كَانَ فِي وَقْتٍ مِنَ الْأَوْقَاتِ سَقَطَ عَلَى الرُّوَاقِ، فَفَتَّتُ الْخُبْزَ فِي يَدِي، فَلَمْ يَسْقُطْ عَلَى يَدِي كَمَا كَانَ، فَفَكَّرْتُ فِي سِرِّي، مَا الْعِلَّةُ فِي وَحْشَتِهِ مِنِّي؟ فَوَجَدْتُنِي قَدْ أَكَلْتُ مِلْحًا مُطَيَّبًا، فَقُلْتُ فِي سِرِّي: أَنَا تَائِبٌ مِنَ الْمِلْحِ الطَّيَّبِ، فَسَقَطَ عَلَى يَدِي، فَأَكَلَ وَانْصَرَفَ.
جنید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ”میں ایک دن سری رحمہ اللہ کے پاس گیا تو انہوں نے مجھ سے کہا: ”کیا میں تمہیں ایک چڑیا کا عجیب حال نہ سناؤں؟ وہ آتی ہے اور اس برآمدے پر بیٹھتی ہے، میں نے اس کے لیے ایک چھوٹا سا لقمہ تیار رکھا ہوتا ہے، میں اسے اپنی ہتھیلی میں ریزہ ریزہ کرتا ہوں تو وہ میری انگلیوں کے پوروں پر آ بیٹھتی ہے اور کھاتی ہے۔ ایک بار ایسا ہوا کہ وہ برآمدے پر تو بیٹھی، میں نے روٹی اپنے ہاتھ میں ریزہ ریزہ کی، لیکن وہ میرے ہاتھ پر نہ آئی جیسا کہ پہلے آیا کرتی تھی۔ میں نے اپنے دل میں غور کیا کہ مجھ سے اس کے بدکنے کی کیا وجہ ہے؟ تو مجھے یاد آیا کہ میں نے مصالحے والا نمک کھایا تھا۔ چنانچہ میں نے اپنے دل میں کہا: ”میں مصالحے والے نمک سے توبہ کرتا ہوں۔“ تو وہ میرے ہاتھ پر آ بیٹھی، اس نے کھایا اور چلی گئی۔“ [شعب الإيمان/التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب/حدیث: 5351]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) 4/ 149، 5/ 200، وأحمد فى (مسنده) 2/ 339، 6/ 55، ومسلم فى (صحيحه) 2/ 1864 رقم 23، والترمذي فى (جامعه) 5/ 622 رقم 3693، والحاكم فى (معرفة علوم الحديث) ص 220، والفسوي فى (المعرفة والتاريخ) 1/ 457، 461، والبيهقي فى (الزهد الكبير) ص 210 رقم 420، وأبو نعيم فى (الحلية) 10/ 123»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الحاكم | إمام صدوق |
Shu‘ab al-Iman Hadith 5351 in Urdu