🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
225. الفصل الثالث في طيب المطعم والملبس واجتناب الحرام واتقاء الشبهات
تیسری فصل: پاکیزہ کھانا اور لباس، حرام سے اجتناب اور شبہات سے بچنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5376
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَارُ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَهْلِ الْمُجَوِّزِ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ - يَعْنِي ابْنَ حَبِيبٍ -، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زَيْدٍ، حَدَّثَنِي أَسْلَمُ الْكُوفِيُّ، عَنْ مُرَّةَ الطِّيِّبِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ، فَأَتَاهُ غُلَامٌ لَهُ بِطَعَامٍ، فَأَهْوَى إِلَى لُقْمَةٍ فَأَكَلَهَا، ثُمَّ سَأَلَهُ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَ؟ قَالَ: كُنْتُ قِسًّا لِلْقَوْمِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَوْعَدُونِي، فَأَطْعَمُونِي هَذَا - يَعْنِي الْيَوْمَ -، فَقَالَ: لَا أَرَاكَ إِلَّا أَطْعَمَتْنِي مَا حَرَّمَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ، ثُمَّ أَدْخَلَ إِصْبَعَيْهِ فَتَقَيَّأَ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" أَيُّمَا لَحْمٍ نَبَتَ مِنْ حَرَامٍ، فَالنَّارُ أَوْلَى بِهِ".
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ ان کا ایک غلام ان کے پاس کھانا لے کر آیا۔ انہوں نے ایک لقمہ لینے کے لیے ہاتھ بڑھایا اور اسے کھا لیا، پھر اس سے پوچھا کہ یہ کمائی تم نے کہاں سے کی؟ اس نے کہا: ”میں زمانۂ جاہلیت میں کچھ لوگوں کے لیے کاہن کا کام کیا کرتا تھا، (میں نے انہیں کچھ بتایا تھا مگر ان کے پاس دینے کو کچھ نہ تھا) تو انہوں نے مجھ سے وعدہ کیا، آج انہوں نے مجھے یہ کھانا کھلایا ہے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرا خیال ہے کہ تم نے مجھے وہ چیز کھلا دی ہے جسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام قرار دیا ہے۔“ پھر انہوں نے اپنی دو انگلیاں حلق میں ڈالیں اور قے کر دی، پھر فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو گوشت حرام سے پروان چڑھا ہو، آگ اس کی زیادہ حق دار ہے۔“ [شعب الإيمان/التاسع والثلاثون من شعب الايمان باب في المطاعم والمشارب/حدیث: 5376]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 7/ 505) .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى (المستدرك) 4/ 127، وأبو يعلى فى (مسنده) 1/ 85 رقم 84، والمروزي فى (مسند أبي بكر) رقم 51»

الحكم على الحديث:
إسناده: كسابقه


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو بكر الصديقخليفة رسول الله صلى الله عليه وسلم
👤←👥زيد بن أرقم الأنصاري
Newزيد بن أرقم الأنصاري ← أبو بكر الصديق
صحابي مشهور
👤←👥مرة بن شراحيل
Newمرة بن شراحيل ← زيد بن أرقم الأنصاري
ثقة عابد
👤←👥عبد الواحد بن زيد القاص
Newعبد الواحد بن زيد القاص ← مرة بن شراحيل
👤←👥أحمد بن عبيد بن إسماعيل الصفار
Newأحمد بن عبيد بن إسماعيل الصفار ← عبد الواحد بن زيد القاص
الإمام الحافظ المجود
👤←👥علي بن أحمد بن عبدان الشيرازي
Newعلي بن أحمد بن عبدان الشيرازي ← أحمد بن عبيد بن إسماعيل الصفار
ثقة مشهور عالي الإسناد
Shu‘ab al-Iman Hadith 5376 in Urdu