🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
291. فصل فيما ورد من الأخبار في التشديد على من اقترض من عرض أخيه المسلم شيئا بسب أو غيره
فصل: اپنے مسلمان بھائی کی عزت پر گالی وغیرہ کے ذریعے حملہ کرنے والے پر سخت وعید کے بارے میں وارد احادیث۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6318
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رَجُلٍ بَيْنَ يَدَيْ حَجَّامٍ وَذَلِكَ فِي رَمَضَانَ وَهُمَا يَغْتَابَانِ رَجُلًا، فَقَالَ:" أَفْطَرَ الْحَجَّامُ وَالْمَحْجُومُ".
غِيَاثٌ هَذَا مَجْهُولٌ.
اسی سند سے سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رمضان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسے آدمی کے پاس سے گزرے جو ایک پچھنے لگانے والے کے سامنے بیٹھا تھا، اور وہ دونوں کسی آدمی کی غیبت کر رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے دونوں کا روزہ ٹوٹ گیا۔“
میں (مصنف) کہتا ہوں: یہ غیاث مجہول ہے۔ [شعب الإيمان/الرابع والاربعون من شعب الايمان وهو باب في تحريم اعراض الناس وما يلزم من ترك الرتع فيها/حدیث: 6318]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: كسابقه (شعب الإيمان ط الرشد: 9/ 100) .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده: كسابقه


Shu‘ab al-Iman Hadith 6318 in Urdu