🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
294. الخامس والأربعون من شعب الإيمان وهو باب في إخلاص العمل لله عز وجل وترك الرياء
ایمان کی شاخوں میں سے پینتالیسویں شاخ: اللہ عزوجل کے لیے عمل کو خالص کرنے اور ریاکاری ترک کرنے کا باب۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6420
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ: كُنَّا نُحَدَّثُ مُنْذُ خَمْسِينَ سَنَةً أَنَّ الْأَعْمَالَ تُعْرَضُ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَمَا كَانَ مِنْهَا لَهُ قَالَ: هَذَا لِي، وَأَنَا أَجْزِي بِهِ، وَمَا كَانَ لِغَيْرِهِ قَالَ: اطْلُبُوا ثَوَابَ هَذَا مِمَّنْ عَمِلْتُمُوهُ لَهُ، وَكُنَّا نُحَدَّثُ مُنْذُ خَمْسِينَ سَنَةً أَنَّ الرَّجُلَ إِذَا حُبِسَ بِمَرَضٍ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: اكْتُبُوا لِعَبْدِي مِثْلَ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي صِحَّتِهِ، حَتَّى أَقْبِضَهُ أَوْ أُخَلِّي سَبِيلَهُ، وَكُنَّا نُحَدَّثُ مُنْذُ خَمْسِينَ سَنَةً أَنَّ مَنْ مَرِضَ مَرَضًا أَشْرَفَ فِيهِ عَلَى نَفْسِهِ كَانَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ.
ابو العالیہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہمیں پچاس برس سے یہ بات بتائی جاتی رہی ہے کہ اعمال اللہ عزوجل کے حضور پیش کیے جاتے ہیں، چنانچہ جو عمل اسی کے لیے ہوتا ہے اس کے بارے میں وہ فرماتا ہے: ”یہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزا دوں گا“ اور جو عمل کسی اور کے لیے ہوتا ہے اس کے بارے میں فرماتا ہے: ”اس کا ثواب انہی سے طلب کرو جن کے لیے تم نے یہ عمل کیا تھا۔“ اور ہمیں پچاس برس سے یہ بھی بتایا جاتا رہا ہے کہ جب کوئی آدمی بیماری کی وجہ سے (عمل سے) روک دیا جاتا ہے تو اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”میرے بندے کے لیے وہی کچھ لکھتے رہو جو وہ تندرستی کی حالت میں کیا کرتا تھا، یہاں تک کہ میں اسے وفات دے دوں یا اسے چھوڑ دوں (شفا دے دوں)۔“ اور ہمیں پچاس برس سے یہ بھی بتایا جاتا رہا ہے کہ جو شخص ایسی بیماری میں مبتلا ہو جس میں وہ اپنی جان پر آ بنے (موت کے کنارے پہنچ جائے) تو وہ اپنے گناہوں سے ایسے پاک ہو جاتا ہے جیسے اس دن جب اس کی ماں نے اسے جنم دیا۔ [شعب الإيمان/الخامس والاربعون من شعب الايمان وهو باب في اخلاص العمل لله عز وجل وترك الرياء/حدیث: 6420]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 9/ 162) .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) 1/ 304 رقم 389، 1/ 304 رقم 390، والخطيب فى (تاريخه) 9/ 346، وابن منده فى (الإيمان) 2/ 362، وأبو نعيم فى (أخبار أصبهان) 2/ 115، والخطيب فى (الجامع) 1/ 82، وأبو نعيم فى (الحلية) 8/ 42، والذهبي فى (تذكرة الحفاظ) 2/ 774، وهناد 1/ 251 رقم 436، 2/ 436 رقم 857، وبدون ذكر الشطر الأخير- 2/ 219، وابن أبي شيبة فى (مصنفه) 3/ 232»

الحكم على الحديث:
إسناده: رجاله ثقات


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥رفيع بن مهرانثقة ، كثير الإرسال
👤←👥عاصم بن سليمان الأحول
Newعاصم بن سليمان الأحول ← رفيع بن مهران
ثقة
👤←👥أبو معاوية الضرير
Newأبو معاوية الضرير ← عاصم بن سليمان الأحول
ثقة ، أحفظ الناس لحديث الأعمش ، وقد يهم في حديث غيره
👤←👥سعدان بن نصر المخرمي
Newسعدان بن نصر المخرمي ← أبو معاوية الضرير
المحدث الصدوق
👤←👥أبو سعيد ابن الاعرابي
Newأبو سعيد ابن الاعرابي ← سعدان بن نصر المخرمي
حافظ، ثقة، صدوق، له أوهام
👤←👥الأصبهاني عبد الله بن يوسف الأردستاني
Newالأصبهاني عبد الله بن يوسف الأردستاني ← أبو سعيد ابن الاعرابي
الإمام المحدث الصالح
Shu‘ab al-Iman Hadith 6420 in Urdu