🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. فصل في إدامة ذكر الله عز وجل
فصل: اللہ عزوجل کا ذکر ہمیشہ کرتے رہنا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 654
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَحْبُوبِيُّ بِمَرْوَ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَغَرِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَأَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا قَالَ الْعَبْدُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ صَدَّقَهُ رَبَّهُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَنَا وَحْدِي فَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا لَا شَرِيكَ لِي، وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا لِي الْمُلْكُ وَلِي الْحَمْدُ ؛ وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِي".
سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان دونوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں گواہی دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب بندہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ» (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے) تو اس کا رب اس کی تصدیق کرتا ہے اور فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، میں اکیلا ہوں۔“ پھر جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں) تو اللہ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، میرا کوئی شریک نہیں۔“ اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ» (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے حمد ہے) تو اللہ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، میری ہی بادشاہی ہے اور میرے ہی لیے حمد ہے۔“ اور جب وہ کہتا ہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کی قوت اللہ ہی کی توفیق سے ہے) تو اللہ فرماتا ہے: ”میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود نہیں، نہ کوئی طاقت ہے نہ قوت مگر میری توفیق سے۔““ [شعب الإيمان/العاشر من شعب الايمان ، وهو باب في محبة الله عز وجل/حدیث: 654]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجالى ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 2/ 162) .» ‏‏‏‏
«أخرجه الترمذي فى (جامعه) برقم: 3430، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3794، والحاكم فى (المستدرك) برقم: 8، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 2982، والطبراني فى (الصغير) برقم: 214، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 851، والنسائي فى (السنن الكبرى) برقم: 10083، 10085، 10403»

الحكم على الحديث:
إسناده: رجالى ثقات


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو سعيد الخدريله ولأبيه صحبة
👤←👥أبو هريرة الدوسي
Newأبو هريرة الدوسي ← أبو سعيد الخدري
الصحابي الجليل ، حافظ الصحابة
👤←👥أبو إسحاق السبيعي
Newأبو إسحاق السبيعي ← أبو هريرة الدوسي
ثقة مكثر عابد , اختلط بآخره
👤←👥إسرائيل بن يونس بن أبي إسحاق
Newإسرائيل بن يونس بن أبي إسحاق ← أبو إسحاق السبيعي
ثقة ، تُكلم فيه بلا حجة
👤←👥عبيد الله بن موسى
Newعبيد الله بن موسى ← إسرائيل بن يونس بن أبي إسحاق
ثقة ، كان يتشيع
👤←👥محمد بن أحمد بن محبوب المروزي
Newمحمد بن أحمد بن محبوب المروزي ← عبيد الله بن موسى
الإمام المحدث
👤←👥الحاكم
Newالحاكم ← محمد بن أحمد بن محبوب المروزي
إمام صدوق
Shu‘ab al-Iman Hadith 654 in Urdu