الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
306. مقام الأوزاعي مع المنصور وعظته إياه
امام اوزاعی کا منصور کے سامنے کھڑا ہونا اور اسے نصیحت کرنا۔
حدیث نمبر: 7034
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَصْرٍ الْمَنْصُورِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ سَمِعْتُ الْفُضَيْلَ يَقُولُ: بَلَغَنِي أَنَّ خَالِدَ بْنَ صَفْوَانَ دَخَلَ عَلَى عُمَرَ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ : عِظْنِي يَا خَالِدُ، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَمْ يَرْضَ أَحَدًا أَنْ يَكُونَ فَوْقَكَ فَلَا تَرْضَ أَنْ يَكُونَ أَحَدٌ أَوْلَى بِالشُّكْرِ مِنْكَ، قَالَ: فَبَكَى عُمَرُ حَتَّى غُشِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ: هِيهِ يَا خَالِدُ لَمْ يَرْضَ أَنْ يَكُونَ فَوْقِي فَوَاللَّهِ لَأَخَافَنَّهُ خَوْفًا، وَلَأَحْذَرَنَّهُ حَذَرًا، وَلَأَرْجُوَنَّهُ رَجَاءً، وَلَأُحِبَّنَّهُ مَحَبَّةً وَلَأَشْكُرَنَّهُ شُكْرًا، وَلَأَحْمَدَنَّهُ حَمْدًا يَكُونُ ذَلِكَ كُلُّهُ أَشَدَّ مَجْهُودِي، وَغَايَةَ طَاقَتِي، وَلَأَجْتَهِدَنَّ فِي الْعَدْلِ وَالنِّصَفَةِ، وَالزُّهْدِ فِي فَانِي الدُّنْيَا لِزَوَالِهَا، وَالرَّغْبَةِ فِي بَقَاءِ الْآخِرَةِ لِدَوَامِهَا، حَتَّى أَلْقَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَلَعَلِّي أَنْجُو مَعَ النَّاجِينَ، وَأَفُوزَ مَعَ الْفَائِزِينَ، وَبَكَى حَتَّى غُشِيَ عَلَيْهِ قَالَ: وَتَرَكْتُهُ مَغْشِيًّا عَلَيْهِ وَانْصَرَفْتُ.
امام فضیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ خالد بن صفوان رحمہ اللہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے پاس آئے تو عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے ان سے کہا: ”اے خالد! مجھے نصیحت کیجیے۔“ انہوں نے کہا: ”اللہ عزوجل نے یہ بات پسند نہیں فرمائی کہ کوئی شخص آپ سے بالاتر ہو، تو آپ بھی یہ بات پسند نہ کریں کہ کوئی شخص شکر گزاری کا آپ سے بڑھ کر حق دار ہو۔“ (خالد نے) کہا: ”یہ سن کر عمر رحمہ اللہ رو پڑے یہاں تک کہ ان پر غشی طاری ہو گئی، پھر ہوش میں آئے تو کہنے لگے: ”اے خالد! اور سناؤ۔ اس نے یہ پسند نہیں کیا کہ کوئی میرے اوپر ہو! اللہ کی قسم! میں ضرور اس سے خوب ڈروں گا، اس سے خوب بچ کر رہوں گا، اس سے خوب امید رکھوں گا، اس سے خوب محبت کروں گا، اس کا خوب شکر ادا کروں گا اور اس کی خوب حمد بیان کروں گا، اور یہ سب کچھ میری انتہائی کوشش اور آخری حد کی طاقت کے مطابق ہوگا۔ اور میں عدل و انصاف میں، دنیا کی فانی چیزوں سے ان کے زوال کی وجہ سے بے رغبتی اختیار کرنے میں، اور آخرت کی باقی رہنے والی نعمتوں کی ان کے دوام کی وجہ سے چاہت رکھنے میں پوری جدوجہد کروں گا، یہاں تک کہ جب اللہ عزوجل سے ملوں تو شاید نجات پانے والوں کے ساتھ نجات پا جاؤں اور کامیاب ہونے والوں کے ساتھ کامیاب ہو جاؤں۔“ پھر وہ روئے یہاں تک کہ ان پر غشی طاری ہو گئی۔“ (خالد) کہتے ہیں: ”اور میں انہیں بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر واپس چلا آیا۔“ [شعب الإيمان/التاسع والاربعون من شعب الايمان وهو باب في طاعة اولي الامر بفصولها/حدیث: 7034]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 9/ 516) .»
الحكم على الحديث:
إسناده: صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عمر بن الخطاب | أمير المؤمنين مشهور جم المناقب | |
👤←👥عمر بن عبد العزيز بن مروان عمر بن عبد العزيز بن مروان ← عمر بن الخطاب | وكان مع سليمان كالوزير وولي الخلافة بعده فعد مع الخلفاء الراشدين | |
👤←👥عمر بن الخطاب عمر بن الخطاب ← عمر بن عبد العزيز بن مروان | أمير المؤمنين مشهور جم المناقب | |
👤←👥خالد بن صفوان بن الأهتم المنقري خالد بن صفوان بن الأهتم المنقري ← عمر بن الخطاب | ||
👤←👥إبراهيم بن بشار الرمادى إبراهيم بن بشار الرمادى ← خالد بن صفوان بن الأهتم المنقري | حافظ له أوهام | |
👤←👥جعفر الصادق جعفر الصادق ← إبراهيم بن بشار الرمادى | صدوق فقيه إمام | |
👤←👥الحاكم الحاكم ← جعفر الصادق | إمام صدوق |
Shu‘ab al-Iman Hadith 7034 in Urdu
عمر بن عبد العزيز بن مروان ← عمر بن الخطاب