الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
324. فصل
فصل۔
حدیث نمبر: 7539
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى ابْنِ عُمَرَ ، فَقَالَ: إِنِّي كُنْتُ أَكُونُ مَعَ النَّجَدَاتِ، وَقَدْ أَصَبْتُ ذَنُوبًا، فَأُحِبُّ أَنْ تَعُدَّ عَلَيَّ الْكَبَائِرَ، قَالَ: فَعَدَّ عَلَيْهِ سَبْعًا أَوْ ثَمَانِيًا: الْإِشْرَاكَ بِاللَّهِ، وَعُقُوقَ الْوَالِدَيْنِ، وَقَتْلَ النَّفْسِ، وَأَكْلَ الرِّبَا، وَأَكْلَ مَالِ الْيَتِيمِ، وَقَذْفَ الْمُحْصَنَةِ، وَالْيَمِينَ الْفَاجِرَةَ، ثُمَّ قَالَ لَهُ ابْنُ عُمَرَ : هَلْ لَكَ وَالِدَةٌ؟. قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَأَطْعِمْهَا مِنَ الطَّعَامِ، وَأَلِنْ لَهَا مِنَ الْكَلَامِ، فَوَاللَّهِ لَتَدْخُلَنَّ الْجَنَّةَ.
وَقَدْ رُوِيَ فِي هَذَا الْمَعْنَى عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا فِيمَا تَقَدَّمَ مِنْ هَذَا الْبَابِ.
وَقَدْ رُوِيَ فِي هَذَا الْمَعْنَى عَنِ ابْنِ عُمَرَ مَرْفُوعًا فِيمَا تَقَدَّمَ مِنْ هَذَا الْبَابِ.
سعید جریری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور کہنے لگا: ”میں نجدات (خوارج کے ایک گروہ) کے ساتھ رہا کرتا تھا اور مجھ سے کئی گناہ سرزد ہو چکے ہیں، میری خواہش ہے کہ آپ مجھے کبیرہ گناہ گنوا دیں۔“ تو انہوں نے اسے سات یا آٹھ گنوائے: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، کسی جان کو ناحق قتل کرنا، سود کھانا، یتیم کا مال کھانا، پاک دامن عورت پر تہمت لگانا اور جھوٹی قسم کھانا۔ پھر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے پوچھا: ”کیا تیری ماں (زندہ) ہے؟“ اس نے کہا: ”جی ہاں۔“ انہوں نے فرمایا: ”تو اسے کھانا کھلا، اس سے نرمی سے بات کر، اللہ کی قسم! تو ضرور جنت میں داخل ہوگا۔“
اور اس مفہوم میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً بھی روایت کیا گیا ہے، جیسا کہ اس باب میں پیچھے گزر چکا۔ [شعب الإيمان/الخامس والخمسون من شعب الايمان وهو باب في بر الوالدين/حدیث: 7539]
اور اس مفہوم میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعاً بھی روایت کیا گیا ہے، جیسا کہ اس باب میں پیچھے گزر چکا۔ [شعب الإيمان/الخامس والخمسون من شعب الايمان وهو باب في بر الوالدين/حدیث: 7539]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: رجاله ثقات (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 307) .»
«أخرجه هناد فى (الزهد) 2/ 485 رقم 993، والبخاري فى (الأدب المفرد) رقم 8»
«أخرجه هناد فى (الزهد) 2/ 485 رقم 993، والبخاري فى (الأدب المفرد) رقم 8»
الحكم على الحديث:
إسناده: رجاله ثقات
الرواة الحديث:
Shu‘ab al-Iman Hadith 7539 in Urdu
عبد الله بن عمر بن الخطاب ← عبد الله بن عمر بن الخطاب