الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
333. فصل في ترك الغضب ، وفي كظم الغيظ ، والعفو عند القدرة
فصل: غصہ ترک کرنا، غصہ پی جانا اور قدرت کے باوجود معاف کرنا۔
حدیث نمبر: 7972
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ نَظِيفٍ الْمِصْرِيُّ، بِمَكَّةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِسْحَاقَ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي مُوسَى، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الصِّبْغِيُّ، حَدَّثَنَا أَبَانُ، قَالَ: قَالَ الْحَسَنُ : قَطْرَتَانِ وَجُرْعَتَانِ، فَمَا جُرْعَةٌ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ جُرْعَةِ غَيْظٍ يَكْظِمُهَا عَبْدٌ بِحِلْمٍ يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ، وَجُرْعَةُ مُصِيبَةٍ تُوجِعُهُ يَصْبِرُ عَلَيْهَا عِنْدَ اللَّهِ، قَالَ: وَمَا قَطْرَةٌ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنْ قَطْرَةِ دَمٍ فِي سَبِيلِهِ أَوْ قَطْرَةِ دَمْعٍ مِنْ عَبْدٍ سَاجِدٍ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ لَا يَرَى مَكَانَهُ إِلَّا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: ”دو قطرے اور دو گھونٹ (اللہ کو سب سے زیادہ محبوب) ہیں۔ اللہ عز و جل کے نزدیک غصے کے اس گھونٹ سے بڑھ کر کوئی گھونٹ محبوب نہیں جسے بندہ بردباری کے ساتھ، اللہ کی رضا کی طلب میں پی جاتا ہے، اور اس مصیبت کے گھونٹ سے بڑھ کر (کوئی گھونٹ محبوب نہیں) جو اسے تکلیف دیتی ہے اور وہ اللہ کے ہاں اجر کی خاطر اس پر صبر کرتا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: انہوں نے مزید فرمایا: ”اور اللہ کے نزدیک اس کی راہ میں بہنے والے خون کے قطرے سے، یا اس بندے کے آنسو کے قطرے سے بڑھ کر کوئی قطرہ محبوب نہیں جو آدھی رات کو سجدے میں ہو اور اس کی جگہ کو اللہ عز و جل کے سوا کوئی نہ دیکھ رہا ہو۔“ [شعب الإيمان/السابع والخمسون من شعب الايمان وهو باب في حسن الخلق/حدیث: 7972]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لا بأس به (شعب الإيمان ط الرشد: 10/ 549) .»
الحكم على الحديث:
إسناده: لا بأس به
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥الحسن البصري | ثقة فقيه ، فاضل مشهور ، وكان يرسل كثيرا ويدلس | |
👤←👥إسحاق ابن راهويه إسحاق ابن راهويه ← الحسن البصري | ثقة حافظ مجتهد |
Shu‘ab al-Iman Hadith 7972 in Urdu
إسحاق ابن راهويه ← الحسن البصري