🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
368. فصل في المكافأة بالصنائع
فصل: احسانات کا بدلہ دینا۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8712
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، أَخْبَرَنَا عَاصِمُ بْنُ سُوَيْدِ بْنِ جَارِيَةَ الْأَنْصَارِيُّ، بِقُبَاءَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: أَتَى أُسَيْدُ بْنُ حُضَيْرِ النَّقِيبُ الْأَشْهَلِيُّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فُكَلِّمُهُ فِي أَهْلِ بَيْتٍ مِنْ بَنِي ظُفُرٍ عِامَتُهُمْ نِسَاءٌ، فَقَسَمَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ شَيْءٍ قَسَمَهُ بَيْنَ النَّاسِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: [" تَرَكْتَنَا يَا أُسَيْدُ حَتَّى ذَهَبَ مَا فِي أَيْدِينَا، فَإِذَا سَمِعْتَ بِطَعَامٍ قَدْ أَتَانِي فَأْتِنِي، فَاذْكُرْ لِي أَهْلَ ذَلِكَ الْبَيْتِ - أَوِ - اذَكُرْ لِي ذَاكَ"، فَمَكَثَ مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] طَعَامٌ مِنْ خُبْزٍ، وَشَعِيرٌ، وَتَمْرٌ، فَقَسَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي النَّاسِ، ثُمَّ قَسَمَ فِي الْأَنْصَارِ فَأَجْزَلَ، قَالَ: ثُمَّ قَسَمَ فِي أَهْلِ ذَلِكَ الْبَيْتِ فَأَجْزَلَ، فَقَالَ لَهُ أُسَيْدٌ يَشْكُرُ لَهُ: جَزَاكَ اللَّهُ أَيْ رَسُولَ اللَّهِ أَطْيَبَ الْجَزَاءِ أَوْ أَخْيَرَ شَكَّ عَاصِمٌ قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَأَنْتُمْ مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ فَجَزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا، أَخْيَرَ - أَوْ - أَطْيَبَ الْجَزَاءِ، فَكُلُّكُمْ مَا عَلِمْتُ أَعِفَّةٌ صُبُرٌ، وَسَتَرَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً فِي الْقَسْمِ وَالْأَمْرِ فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي عَلَى الْحَوْضِ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا اسید بن حضیر اشہلی نقیب رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور بنو ظفر کے ایک گھرانے کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی، جس کے اکثر افراد عورتیں تھیں۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو چیز لوگوں میں تقسیم فرمائی تھی اس میں سے ان کے لیے بھی حصہ مقرر فرمایا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسید! تم (پہلے) ہمارے پاس نہ آئے یہاں تک کہ ہمارے پاس جو کچھ تھا وہ ختم ہو گیا۔ اب جب تم سنو کہ میرے پاس کھانے کی کوئی چیز آئی ہے تو میرے پاس آ جانا اور مجھے اس گھرانے کی یاد دلانا، یا فرمایا: مجھے اس بات کی یاد دلانا۔“ پھر جب تک اللہ نے چاہا وہ ٹھہرے رہے، اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس روٹی، جو اور کھجور کی صورت میں کھانے کا سامان آیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لوگوں میں تقسیم فرمایا، پھر انصار میں تقسیم فرمایا اور خوب عطا فرمایا۔ راوی کہتے ہیں: پھر اس گھرانے کو بھی دیا اور خوب دیا۔ تو سیدنا اسید رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ آپ کو سب سے پاکیزہ جزا عطا فرمائے“ یا کہا ”سب سے بہتر جزا عطا فرمائے“ (عاصم کو ان دونوں لفظوں میں شک ہے)۔ راوی کہتے ہیں: تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور اے گروہِ انصار! اللہ تمہیں بھی جزائے خیر دے، سب سے بہتر یا سب سے پاکیزہ جزا دے۔ جہاں تک میں جانتا ہوں تم سب کے سب پاک دامن اور صابر ہو، اور تم میرے بعد تقسیم (مال) اور (حکومتی) معاملات میں اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیے جانے کا رویہ دیکھو گے، تو تم صبر کرنا یہاں تک کہ حوضِ کوثر پر مجھ سے آ ملو۔“ [شعب الإيمان/الثاني والستون من شعب الايمان وهو باب في رد السلام/حدیث: 8712]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 385) .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده: حسن


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أنس بن مالكصحابي مشهور
👤←👥يحيى القطان
Newيحيى القطان ← أنس بن مالك
ثقة متقن حافظ ، إمام قدوة
👤←👥محمد بن الصباح الجرجرائي
Newمحمد بن الصباح الجرجرائي ← يحيى القطان
صدوق
👤←👥ابن عدي
Newابن عدي ← محمد بن الصباح الجرجرائي
كان لا يعرف العربية، سمع عجمة فيه، وأما العلل والرجال فحافظ لا يجارى
👤←👥أبو سعد الماليني
Newأبو سعد الماليني ← ابن عدي
إمام صادق، ومرة: ذو صدق وورع وإتقان
Shu‘ab al-Iman Hadith 8712 in Urdu