الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
375. فصل في ترك تشميت العاطس إذا لم يحمد الله
فصل: چھینکنے والا الحمد للہ نہ کہے تو اسے جواب نہ دینا۔
حدیث نمبر: 8888
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْأَهْوَازِيُّ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي قُمَاشٍ، قَالَ حَدَّثَنَا سَعْدَوَيْهِ سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ أَبُو عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، قَالَ عَطَسْتُ عِنْدَ أَبِي فَشَمَّتَنِي، وَعَطَسَ عِنْدَهُ ابْنُهُ فَلَمْ يُشَمِّتْهُ، فَذَهَبَ ابْنُهُ إِلَى أُمِّهِ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهَا، فَجَاءَتْ أُمُّهُ إِلَى أَبِيهِ فَقَالَتْ: عَطَسَ عِنْدَكَ ابْنُكَ فَشَمَّتَّهُ، وَعَطَسَ ابْنِي فَلَمْ تُشَمِّتْهُ؟ فَقَالَ: إِنَّ ابْنَكِ عَطَسَ فَلَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ فَلَمْ أُشَمِّتْهُ وَعَطَسَ ابْنِي فَحَمِدَ اللَّهَ فَشَمَّتُّهُ، وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَحَمِدَ اللَّهَ فَشَمِّتُوهُ، وَإِنْ لَمْ يَحْمَدِ اللَّهَ فَلَا تُشَمِّتُوهُ".
ابو بردہ بن ابی موسیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے اپنے والد (سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) کے پاس چھینک آئی تو انہوں نے میری چھینک کا جواب دیا، اور ان کے پاس ان کے (دوسرے) بیٹے کو چھینک آئی تو انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔ اس کا بیٹا اپنی ماں کے پاس گیا اور انہیں یہ بات بتائی، تو اس کی ماں اس کے والد کے پاس آئیں اور کہا: ”آپ کے پاس آپ کے بیٹے کو چھینک آئی تو آپ نے اس کا جواب دیا، اور میرے بیٹے کو چھینک آئی تو آپ نے اس کا جواب نہیں دیا؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”تمہارے بیٹے کو چھینک آئی تو اس نے اللہ کی حمد نہیں کی، اس لیے میں نے اس کا جواب نہیں دیا، اور میرے بیٹے کو چھینک آئی تو اس نے اللہ کی حمد کی، اس لیے میں نے اس کا جواب دیا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے اور وہ اللہ کی حمد کرے تو اس کا جواب دو، اور اگر وہ اللہ کی حمد نہ کرے تو اس کا جواب نہ دو۔““ [شعب الإيمان/الخامس والستون من شعب الايمان وهو باب في تشميت العاطس/حدیث: 8888]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 11/ 492) .»
الحكم على الحديث:
إسناده: حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو بردة بن أبي موسى الأشعري | ثقة | |
👤←👥عباد بن العوام الكلابي عباد بن العوام الكلابي ← أبو بردة بن أبي موسى الأشعري | ثقة | |
👤←👥أحمد بن عبيد بن إسماعيل الصفار أحمد بن عبيد بن إسماعيل الصفار ← عباد بن العوام الكلابي | الإمام الحافظ المجود |
Shu‘ab al-Iman Hadith 8888 in Urdu
عباد بن العوام الكلابي ← أبو بردة بن أبي موسى الأشعري