الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
390. السبعون من شعب الإيمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس إليه من لذة وشهوة
ایمان کی شاخوں میں سے سترویں شاخ: مصیبتوں پر صبر کرنے، اور ان لذتوں اور خواہشات سے صبر کرنے کا باب جن کی طرف نفس کھنچتا ہے۔
حدیث نمبر: 9262
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْفَاكِهِيُّ بِمَكَّةَ، حَدَّثَنَا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَسَرَّةَ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ كَامِلٍ، حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:"الصَّبْرُ وَالسَّمَاحَةُ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:"مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:"مَنْ هَجَرَ السُّوءَ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:"مَنْ أُهْرِيقَ دَمُهُ وَعُقِرَ جَوَادُهُ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:"جَهْدُ الْمُقِلِّ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:"طُولُ الْقُنُوتِ".
وَرَوَاهُ أَيْضًا أَبُو بَدْرٍ الْحَلَبِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا.
وَرَوَاهُ أَيْضًا أَبُو بَدْرٍ الْحَلَبِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا.
سیدنا عمیر لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا کہ اتنے میں ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! ایمان کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر اور سخاوت۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سا اسلام سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سی ہجرت سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو برائی کو چھوڑ دے۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سا جہاد سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس (مجاہد) کا خون بہا دیا جائے اور اس کے عمدہ گھوڑے کی کونچیں کاٹ دی جائیں۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سا صدقہ سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تنگ دست کی محنت و کوشش (سے دیا ہوا صدقہ)۔“ اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سی نماز سب سے افضل ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں قیام لمبا ہو۔“
ابوبدر حلبی نے اسے عبداللہ بن عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد (عبید بن عمیر رحمہ اللہ) سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً بھی روایت کیا ہے۔ [شعب الإيمان/السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة/حدیث: 9262]
ابوبدر حلبی نے اسے عبداللہ بن عبید بن عمیر رحمہ اللہ سے، انہوں نے اپنے والد (عبید بن عمیر رحمہ اللہ) سے، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً بھی روایت کیا ہے۔ [شعب الإيمان/السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة/حدیث: 9262]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 191) .»
«أخرجه الطبراني فى (الكبير) 17/ 48 رقم 103»
«أخرجه الطبراني فى (الكبير) 17/ 48 رقم 103»
الحكم على الحديث:
إسناده: حسن
الرواة الحديث:
Shu‘ab al-Iman Hadith 9262 in Urdu
سويد بن إبراهيم الجحدري ← عبد الله بن عبيد بن عمير الجندعي