الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
392. فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
حدیث نمبر: 9466
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْمُطَّوِّعِيُّ بِبُخَارَى مِنْ أَصْلِ كِتَابِهِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْبَزَّازِ الْبُخَارِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ وَاصِلٍ الْبُخَارِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ جُنَيْدٍ الْبُخَارِيُّ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُوسَى غُنْجَارُ بِبُخَارَى، عَنْ مَخْلَدِ بْنِ عُمَرَ الْقَاضِي، بِبُخَارَى عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ وَهْبٍ وَهُوَ بُخَارِيٌّ، عَنِ الْحَجَّاجِ الطَّائِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى ابْنِ مَسْعُودٍ فَقُلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَا تَشْتَكِي؟ قَالَ: ذُنُوبِي، قُلْنَا مَا تَشْتَهِي؟ قَالَ: أَشْتَهِي الْمَغْفِرَةَ، قُلْنَا لَهُ: أَلَا نَأْتِيكَ بِطِبِيبٍ؟ قَالَ: الطَّبِيبُ أَنْزَلَ بِي مَا تَرَوْنَ، قَالَ: ثُمَّ بَكَى عَبْدُ اللَّهِ، ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا مَرِضَ يَقُولُ الرَّبُّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: عَبْدِي فِي وَثَاقِي، فَإِنْ كَانَ نَزَلَ بِهِ الْمَرَضُ وَهُوَ فِي اجْتِهَادِهِ قَالَ: اكْتُبُوا لَهُ مِنَ الْأَجْرِ قَدْرَ مَا كَانَ يَعْمَلُ فِي اجْتِهَادِهِ، وَإِنْ كَانَ بِهِ الْمَرَضُ فِي فَتْرَةٍ مِنْهُ قَالَ: اكْتُبُوا لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مَا كَانَ فِي فَتْرَتِهِ" فَأَنَا أَبْكِي أَنَّهُ نَزَلَ بِي الْمَرَضُ فِي فَتْرَةٍ وَلَوَدِدْتُ أَنَّهُ كَانَ فِي اجْتِهَادٍ مِنِّي.
علقمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو میں نے کہا: ”اے ابو عبدالرحمن! آپ کو کیا شکایت ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”میرے گناہ۔“ ہم نے پوچھا: ”آپ کا کیا جی چاہتا ہے؟“ فرمایا: ”مغفرت کی خواہش ہے۔“ ہم نے ان سے کہا: ”کیا ہم آپ کے پاس کوئی طبیب نہ لے آئیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”طبیب (یعنی اللہ) ہی نے تو مجھ پر یہ (بیماری) اتاری ہے جو تم دیکھ رہے ہو۔“ راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ رو پڑے، پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب بندہ بیمار ہوتا ہے تو رب تبارک و تعالیٰ فرماتا ہے: ”میرا بندہ میری قید (گرفت) میں ہے۔ پھر اگر اس پر بیماری اس حال میں آئی کہ وہ (عبادت میں) خوب محنت و کوشش کر رہا تھا تو فرماتا ہے: ”اس کے لیے اتنا اجر لکھ دو جتنا وہ اپنی محنت و کوشش کے وقت عمل کیا کرتا تھا۔“ اور اگر بیماری اس پر اس حال میں آئی کہ اس کی عبادت میں سستی (ڈھیلا پن) تھی تو فرماتا ہے: ”اس کے لیے اتنا اجر لکھ دو جتنا اس کی سستی کے زمانے میں (وہ عمل کرتا) تھا۔““ پس میں اس بات پر رو رہا ہوں کہ مجھ پر بیماری سستی کی حالت میں آئی ہے، اور میری تو خواہش تھی کہ وہ میری محنت و کوشش کے زمانے میں آتی۔ [شعب الإيمان/السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة/حدیث: 9466]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 326) .»
الحكم على الحديث:
إسناده: ضعيف
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥عبد الله بن مسعود | من السابقين الأولين ، ومن كبار العلماء من الصحابة ، مناقبه جمة | |
👤←👥إسحاق بن وهب العلاف إسحاق بن وهب العلاف ← عبد الله بن مسعود | صدوق | |
👤←👥عبيد الله بن واصل البخاري عبيد الله بن واصل البخاري ← إسحاق بن وهب العلاف | محدث بخارى في زمنه، ومرة: الحافظ الإمام البطل الكرار | |
👤←👥الحاكم الحاكم ← عبيد الله بن واصل البخاري | إمام صدوق |
Shu‘ab al-Iman Hadith 9466 in Urdu
إسحاق بن وهب العلاف ← عبد الله بن مسعود