🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
392. فصل في ذكر ما جاء في الأوجاع والأمراض والمصيبات من الكفارات
فصل: دردوں، بیماریوں اور مصیبتوں کے کفارہ ہونے کے بارے میں جو وارد ہوا اس کا ذکر۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9527
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي أَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ عَنْ لَيْثٍ عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: يُؤْتَى بِثَلَاثَةٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِالْغِنَيِّ وَالْمَرِيضِ وَالْعَبْدِ الْمَمْلُوكِ. فَقَالَ لِلْغَنِيِّ: مَا يَمْنَعُكَ مِنْ عِبَادَتِي؟ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ أَكْثَرْتَ لِي مِنَ الْمَالِ فَطَغَيْتُ فَيُؤْتَى بِسُلَيْمَانَ فِي مُلْكِهِ فَيَقُولُ: أَنْتَ كُنْتُ أَشَدَّ شُغْلًا مِنْ هَذَا؟ قَالَ: يَقُولُ: لَا بَلْ هَذَا. قَالَ: فَإِنَّ هَذَا لَمْ يَمْنَعْهُ ذَلِكَ أَنْ عَبَدَنِي. قَالَ: ثُمَّ يُؤْتَى بِالْمَرِيضِ قَالَ: فَيَقُولُ: مَا يَمْنَعُكَ مِنْ عِبَادَتِي؟ قَالَ: يَقُولُ: شُغِلْتُ عَلَى جَسَدِي. قَالَ: فَيُؤْتَى بِأَيُّوبَ فِي ضُرِّهِ فَيَقُولُ: أَنْتَ كُنْتَ أَشَدَّ ضُرًّا مِنْ هَذَا؟ قَالَ: لَا بَلْ هَذَا. قَالَ: فَإِنَّ هَذَا لَمْ يَمْنَعْهُ ذَلِكَ أَنْ عَبَدَنِي. قَالَ: ثُمَّ يُؤْتَى بِمَمْلُوكٍ فَيَقُولُ: مَا مَنَعَكَ مِنْ عِبَادَتِي؟ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ جَعَلْتَ عَلَيَّ أَرْبَابًا يَمْلِكُونَنِي. قَالَ: فَيُؤْتَى بِيُوسُفَ فِي عُبُودِيَّتِهِ فَيَقُولُ: أَنْتَ كُنْتُ أَشَدَّ عُبُودِيَّةً أَمْ هَذَا؟، قَالَ: لَا بَلْ هَذَا. قَالَ: فَإِنَّ هَذَا لَمْ يَمْنَعْهُ ذَلِكَ أَنْ عَبَدَنِي.
امام مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قیامت کے دن تین آدمی لائے جائیں گے: مال دار، بیمار اور غلام۔ مال دار سے اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”تجھے میری عبادت سے کس چیز نے روکا؟“ وہ کہے گا: ”اے میرے رب! تو نے مجھے بہت زیادہ مال دے دیا تھا تو میں سرکش ہو گیا۔“ پھر سلیمان علیہ السلام کو ان کی بادشاہت سمیت لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”کیا تو اس سے زیادہ مشغول تھا؟“ وہ کہے گا: ”نہیں، بلکہ یہی زیادہ مشغول تھے۔“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”اس کے باوجود اس چیز نے اسے میری عبادت سے نہیں روکا۔“ پھر بیمار کو لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”تجھے میری عبادت سے کس چیز نے روکا؟“ وہ کہے گا: ”میں اپنے جسم (کی بیماری) میں مشغول رہا۔“ پھر ایوب علیہ السلام کو ان کی تکلیف کی حالت میں لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”کیا تیری تکلیف اس سے زیادہ سخت تھی؟“ وہ کہے گا: ”نہیں، بلکہ اس کی تکلیف زیادہ سخت تھی۔“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”اس کے باوجود اس چیز نے اسے میری عبادت سے نہیں روکا۔“ پھر ایک غلام کو لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”تجھے میری عبادت سے کس چیز نے روکا؟“ وہ کہے گا: ”اے میرے رب! تو نے مجھ پر ایسے آقا مسلط کر دیے تھے جو میرے مالک تھے۔“ پھر یوسف علیہ السلام کو ان کی غلامی کی حالت میں لایا جائے گا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”کیا تیری غلامی زیادہ سخت تھی یا اس کی؟“ وہ کہے گا: ”نہیں، بلکہ اس کی۔“ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”اس کے باوجود اس چیز نے اسے میری عبادت سے نہیں روکا۔“ [شعب الإيمان/السبعون من شعب الايمان وهو باب في الصبر على المصائب وعما تنزع النفس اليه من لذة وشهوة/حدیث: 9527]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 353) .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده: ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥مجاهد بن جبر المخزوميثقة ، إمام في التفسير وفي العلم
👤←👥الليث بن سعد
Newالليث بن سعد ← مجاهد بن جبر المخزومي
ثقة ثبت ، فقيه إمام مشهور
👤←👥محمد بن الفضل السدوسي
Newمحمد بن الفضل السدوسي ← الليث بن سعد
ثقة ثبت ، تغير في آخر عمره
👤←👥حاجب بن أحمد بن يرحم الطوسي
Newحاجب بن أحمد بن يرحم الطوسي ← محمد بن الفضل السدوسي
👤←👥أحمد بن أبي علي الحرشي
Newأحمد بن أبي علي الحرشي ← حاجب بن أحمد بن يرحم الطوسي
الإمام العالم المحدث مسند خراسان وقاضي القضاة
Shu‘ab al-Iman Hadith 9527 in Urdu