🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
395. الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9910
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عِصْمَةَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ أَشْيَاخِهِ قَالَ: دَخَلَ سَعْدٌ عَلَى سَلْمَانَ يَعُودُهُ، قَالَ: فَبَكَى، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: مَا يُبْكِيكَ يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ؟ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَنْكَ رَاضٍ، وَتَرِدُ عَلَيْهِ الْحَوْضَ الْمَوْرُودَ، وَتَلْقَى أَصْحَابَكَ، قَالَ فَقَالَ سَلْمَانُ: أَمَا إِنِّي لَا أَبْكِي جَزَعًا مِنَ الْمَوْتِ، وَلَا حِرْصًا عَلَى الدُّنْيَا، وَلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهِدَ إِلَيْنَا عَهْدًا فَقَالَ:" لِيَكُنْ بُلْغَةُ أَحَدِكُمْ مِنَ الدُّنْيَا كَزَادِ الرَّاكِبِ" وَحَوْلِي هَذِهِ الْأَسَاوِدِ، وَإِنَّمَا حَوْلَهُ إِجَانَةٌ وَجَفْنَةٌ، وَمِطْهَرَةٌ، قَالَ فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ اعْهَدْ إِلَيْنَا بِعَهْدٍ نَأْخُذْهُ بَعْدَكَ، قَالَ فَقَالَ لَهُ: يَا سَعْدُ اذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ هَمِّكَ إِذَا هَمَمْتَ، وَعِنْدَ يَدِكَ إِذَا قَسَمْتَ، وَعِنْدَ حُكْمِكَ إِذَا حَكَمْتَ.
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے متعلق ایک روایت ہے جسے ابوسفیان رحمہ اللہ اپنے مشائخ سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس گئے تو وہ رونے لگے۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”اے ابوعبداللہ! آپ کو کس چیز نے رلایا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس حال میں فوت ہوئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے راضی تھے، آپ حوضِ کوثر پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچیں گے اور اپنے ساتھیوں سے ملیں گے۔“ تو سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ”سنو! میں نہ موت کی گھبراہٹ سے رو رہا ہوں اور نہ دنیا کی حرص کی وجہ سے، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے ایک عہد لیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”تم میں سے ہر ایک کی دنیا میں سے گزر بسر کا سامان مسافر کے زادِ راہ جیسا ہونا چاہیے۔“ اور (حال یہ ہے کہ) میرے اردگرد یہ بہت سا سامان ہے“، حالانکہ ان کے اردگرد صرف ایک لگن، ایک بڑا پیالہ اور ایک وضو کا برتن تھا۔ راوی کہتے ہیں: پھر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”اے ابوعبداللہ! ہمیں کوئی نصیحت فرمائیے جسے ہم آپ کے بعد اختیار کریں۔“ انہوں نے ان سے فرمایا: ”اے سعد! اللہ کو یاد رکھو جب تم کسی کام کا ارادہ کرو، اور جب تم اپنے ہاتھ سے تقسیم کرو، اور جب تم فیصلہ کرو۔“ [شعب الإيمان/الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل/حدیث: 9910]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن في المتابعات (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 34) .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده: حسن في المتابعات


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أحمد بن حنبلثقة حافظ فقيه حجة
👤←👥أحمد بن حنبل
Newأحمد بن حنبل ← أحمد بن حنبل
ثقة حافظ فقيه حجة
👤←👥طلحة بن نافع العراقي
Newطلحة بن نافع العراقي ← أحمد بن حنبل
صدوق
👤←👥الأعمش
Newالأعمش ← طلحة بن نافع العراقي
ثقة حافظ , عارف بالقراءات ورع لكنه يدلس
👤←👥أبو معاوية الضرير
Newأبو معاوية الضرير ← الأعمش
ثقة ، أحفظ الناس لحديث الأعمش ، وقد يهم في حديث غيره
👤←👥يحيى بن يحيى الحنظلي
Newيحيى بن يحيى الحنظلي ← أبو معاوية الضرير
ثقة ثبت إمام .
👤←👥الحاكم
Newالحاكم ← يحيى بن يحيى الحنظلي
إمام صدوق
Shu‘ab al-Iman Hadith 9910 in Urdu