🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شعب الإيمان میں نمبر سے تلاش کل احادیث (10756)
حدیث نمبر لکھیں:
شعب الإيمان میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
شعب الإيمان میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
395. الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9919
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدِ بْنُ أَبِي حَامِدٍ الْمُقْرِئُ قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، حَدَّثَنَا الْخَضِرُ بْنُ أَبَانَ، حَدَّثَنَا سَيَّارٌ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، سَمِعْتُ مَالِكَ بْنَ دِينَارٍ يَقُولُ: كُنْتُ عِنْدَ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ فِي مَنْزِلِهِ، فَقَرَأَ عَلَيْنَا رِسَالَةَ سَلْمَانَ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ وَكَانَ فِيهَا هَذَا الْكَلَامُ: وَإِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكَ جُعِلَتَ طَبِيبًا فَإِنْ كُنْتَ تُبْرِئُ فَنِعْمَا لُكَ، وَبَلَغَنِي أَنَّكَ اتَّخَذَتَ خَادِمًا وَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ الْعَبْدَ لَا يَزَالُ مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ مِنْهُ مَا لَمْ يُخْدَمْ فَإِذَا خَدَمَ وَجَبَ عَلَيْهِ الْحِسَابُ".
كَذَا قَالَ سَلْمَانُ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ .
مالک بن دینار رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ثابت بنانی رحمہ اللہ کے پاس ان کے گھر میں تھا، تو انہوں نے ہمیں سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کا سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کے نام خط پڑھ کر سنایا، اس میں یہ بات بھی تھی: ”مجھے خبر پہنچی ہے کہ آپ کو طبیب بنا دیا گیا ہے، تو اگر آپ شفا دیتے ہیں تو یہ آپ کے لیے بہت خوب ہے، اور مجھے خبر پہنچی ہے کہ آپ نے ایک خادم رکھ لیا ہے، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ’بندہ برابر اللہ کے قریب رہتا ہے اور اللہ اس کے قریب رہتا ہے، جب تک اس کی خدمت نہ کی جائے، پھر جب اس کی خدمت کی جانے لگے تو اس پر حساب لازم ہو جاتا ہے۔‘“
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کو اسی طرح (یہ بات) کہی۔ [شعب الإيمان/الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل/حدیث: 9919]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: ضعيف (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 40) .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده: ضعيف


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو الدرداءصحابي جليل
👤←👥أبو الدرداء
Newأبو الدرداء ← أبو الدرداء
صحابي جليل
👤←👥ثابت البناني
Newثابت البناني ← أبو الدرداء
ثقة عابد
👤←👥مالك بن دينار الناجي
Newمالك بن دينار الناجي ← ثابت البناني
صدوق عابد
👤←👥محمد بن يعقوب الأصم
Newمحمد بن يعقوب الأصم ← مالك بن دينار الناجي
الإمام المحدث مسند العصر ، رحلة الوقت
👤←👥الحاكم
Newالحاكم ← محمد بن يعقوب الأصم
إمام صدوق
Shu‘ab al-Iman Hadith 9919 in Urdu