الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
شعب الإيمان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
395. الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
حدیث نمبر: 9996
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَفٍ وَالْقَطَرَانِيُّ قَالَا: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُسْهِرٍ، عَنْ خَرَشَةَ بْنِ الْحُرِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ:" انْظُرْ أَرْفَعَ رَجُلٍ فِي الْمَسْجِدِ فِي عَيْنِكَ" قَالَ: فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَإِذَا رَجُلٌ مُحْتَبِي بِحُلَّةٍ فِي حَلْقَةٍ يُحَدِّثُهُمْ، فَقُلْتُ: هَذَا، فَقَالَ:" طَأْطِئْ رَأْسِكَ، فَانْظُرْ إِلَى أَوْضَعِ رَجُلٍ تَرَى فِي الْمَسْجِدِ فِي عَيْنِكَ" فَنَظَرْتُ، فَإِذَا رَجُلٌ مِسْكِينٌ ضَعِيفٌ، فَقُلْتُ: هَذَا فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَهَذَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ خَيْرٌ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ قُرَابِ الْأَرْضِ مِنْ هَذَا".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں مسجد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دیکھو! مسجد میں تمہاری نگاہ میں سب سے بلند مرتبہ آدمی کون ہے؟“ وہ کہتے ہیں: میں نے سر اٹھایا تو ایک آدمی نظر آیا جو ایک حُلّہ (چادر و تہبند کا جوڑا) پہنے گوٹھ مارے بیٹھا ایک حلقے میں لوگوں سے باتیں کر رہا تھا، میں نے عرض کیا: یہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا سر جھکاؤ اور دیکھو کہ مسجد میں تمہاری نظر میں سب سے پست حیثیت آدمی کون ہے؟“ تو میں نے دیکھا کہ ایک مسکین، کمزور سا آدمی تھا، میں نے عرض کیا: یہ ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! قیامت کے دن اللہ کے نزدیک یہ شخص اس (پہلے) جیسے زمین بھر لوگوں سے بہتر ہوگا۔“ [شعب الإيمان/الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل/حدیث: 9996]
تخریج الحدیث: «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: صحيح (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 86) .»
الحكم على الحديث:
إسناده: صحيح
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥أبو ذر الغفاري | الصحابي | |
👤←👥خرشة بن الحر الفزاري خرشة بن الحر الفزاري ← أبو ذر الغفاري | قال أبو داود : له صحبة ، وقال العجلي : ثقة من كبار التابعين | |
👤←👥سليمان بن مسهر الفزاري سليمان بن مسهر الفزاري ← خرشة بن الحر الفزاري | ثقة | |
👤←👥الأعمش الأعمش ← سليمان بن مسهر الفزاري | ثقة حافظ , عارف بالقراءات ورع لكنه يدلس | |
👤←👥زائدة بن قدامة زائدة بن قدامة ← الأعمش | ثقة ثبت ، صاحب سنة | |
👤←👥عمرو بن مرزوق الباهلي عمرو بن مرزوق الباهلي ← زائدة بن قدامة | ثقة فاضل، له أوهام | |
👤←👥أبو سعيد ابن الاعرابي أبو سعيد ابن الاعرابي ← عمرو بن مرزوق الباهلي | حافظ، ثقة، صدوق، له أوهام | |
👤←👥الأصبهاني عبد الله بن يوسف الأردستاني الأصبهاني عبد الله بن يوسف الأردستاني ← أبو سعيد ابن الاعرابي | الإمام المحدث الصالح |
Shu‘ab al-Iman Hadith 9996 in Urdu
خرشة بن الحر الفزاري ← أبو ذر الغفاري