🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شمائل ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (417)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 136
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ ابْنٍ لِكَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَلْعَقُ أَصَابِعَهُ ثَلَاثًا» قَالَ أَبُو عِيسَى:" وَرَوَى غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ هَذَا الْحَدِيثَ قَالَ: يَلْعَقُ أَصَابِعَهُ الثَّلَاثَ"
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کھانا تناول فرمانے کے بعد) اپنی انگلیوں کو تین مرتبہ چاٹ لیا کرتے تھے۔ امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ محمد بن بشار کے علاوہ جس نے بھی یہ روایت بیان کی اس نے یوں کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تینوں انگلیوں کو چاٹ لیا کرتے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى صفة أكل رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 136]
تخریج الحدیث: { «سنده ضعيف» }:
اس روایت میں سفیان ثوری (ثقہ امام مدلس) کا عنعنعہ ہے اور بعض علماء نے یہ دعویٰ بھی کر دیا ہے کہ یہ روایت شاذ ہے۔ «وَاللهُ اَعْلَمُ» [ ديكهئيے: الضعيفه للالباني:5407 ]
اس باب میں صحیح مسلم والی روایت «يلعق اصابعه الثلاث من الطعام» کھانے کے بعد اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے تھے۔ [ ح 2032، ترقيم دارالسلام: 5296 ] صحیح اور محفوظ ہے۔ نیز دیکھئے آنے والی حدیث:140
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف


Shamail al-Tirmidhi Hadith 136 in Urdu