شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
تین انگلیوں سے کھانا کھانا
حدیث نمبر: 140
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنِ ابْنٍ لِكَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ بِأَصَابِعِهِ الثَّلَاثِ وَيَلْعَقُهُنَّ»
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تین انگلیوں سے کھانا تناول فرماتے اور (کھانے سے فارغ ہو کر) ان کو چاٹ لیا کرتے تھے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى صفة أكل رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 140]
تخریج الحدیث: { «صحيح» }:
«صحيح مسلم: 2032» ، نیز دیکھئے حدیث سابق: (136)
اس روایت میں ابن کعب بن مالک سے مراد عبدالرحمن یا عبداللہ ہیں اور دونوں ثقہ ہیں۔
«صحيح مسلم: 2032» ، نیز دیکھئے حدیث سابق: (136)
اس روایت میں ابن کعب بن مالک سے مراد عبدالرحمن یا عبداللہ ہیں اور دونوں ثقہ ہیں۔
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
Shamail al-Tirmidhi Hadith 140 in Urdu