🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

شمائل ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (417)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت جیسے چند بالوں کا مجموعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ قَالَ: حَدَّثَنِي عِلْبَاءُ بْنُ أَحْمَرَ الْيَشْكُرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو زَيْدٍ عَمْرُو بْنُ أَخْطَبَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا أَبَا زَيْدٍ، ادْنُ مِنِّي فَامْسَحْ ظَهْرِي» ، فَمَسَحْتُ ظَهْرَهُ، فَوَقَعَتْ أَصَابِعِي عَلَى الْخَاتَمِ قُلْتُ: وَمَا الْخَاتَمُ؟ قَالَ: «شَعَرَاتٌ مُجْتَمِعَاتٌ»
علباء بن احمر یشکری فرماتے ہیں کہ مجھے ابوزید عمرو بن اخطب انصاری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: اے ابوزید! میرے قریب آؤ، اور میری پشت پر ہاتھ پھیرو۔ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر ہاتھ پھیرا، تو میری انگلیاں مہر نبوت پر جا لگیں۔ (علباء بن احمر یشکری) کہتے ہیں: میں نے پوچھا: مہر نبوت کیسی ہے؟ انہوں نے کہا: چند بالوں کا مجموعہ۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء في خاتم النبوة/حدیث: 20]
تخریج الحدیث: { «سنده صحيح» }:
«‏‏‏‏صحيح ابن حبان (2096)، المستدرك للحاكم (606/2)، وصححه و وافقه الذهبي، نيز ديكهئيے سنن الترمذي (3629 وهو طرفه)»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
 
Shamail al-Tirmidhi Hadith 20 in Urdu