شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
(آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تقریباً بیس بال مبارک سفید تھے)
حدیث نمبر: 40
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ الْكُوفِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: «إِنَّمَا كَانَ شَيْبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوًا مِنْ عِشْرِينَ شَعْرَةً بَيْضَاءَ»
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑھاپا تقریباً بیس بال مبارک سفید تھے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء في شيب رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 40]
تخریج الحدیث: { «حسن» }:
«سنن ابن ماجه ( 3630)، صحيح ابن حبان ( الاحسان: 6261 . 6262، دوسرا نسخه: 6494 . 6295)، مسند احمد (90/2 ح 5633)»
روایت مذکورہ کی سند شریک بن عبداللہ القاضی مدلس کے «عن» کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن صحیح بخاری ( 3548) اور صحیح مسلم ( 2341) میں اس کا ایک شاہد ہے۔

قال الشيخ زبير على زئي:حسن
Shamail al-Tirmidhi Hadith 40 in Urdu