شمائل ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مرمت شدہ جوتوں میں نماز پڑھنا
حدیث نمبر: 79
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ السُّدِّيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ عَمْرَو بْنَ حُرَيْثٍ يَقُولُ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي نَعْلَيْنِ مَخْصُوفَتَيْنِ»
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ وہ دو ایسے جوتوں میں نماز پڑھ رہے ہیں، جن میں پیوند لگے ہوئے تھے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى نعل رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 79]
تخریج الحدیث: { «سنده ضعيف» }:
«مسنداحمد (307/4 ح18736)، السنن الكبريٰ للنسائي (506/5 ح9804) وسفيان الثوري صرح بالسماع عنده»
اس روایت کی سند اس وجہ سے ضعیف ہے کہ اسماعیل بن عبدالرحمٰن السدی الکبیر کے استاد کا نام معلوم نہیں اور نامعلوم (مجہول) راوی کی روایت ضعیف ہوتی ہے۔
تنبیہ: جوتوں میں نماز پڑھنا، صحیح حدیث سے ثابت ہے۔ دیکھئیے صحیح بخاری (386) اور صحیح مسلم (555)

قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف
Shamail al-Tirmidhi Hadith 79 in Urdu