سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین آدمى ہیں جن کو دوہرا اجر دیا جائے گا، ایک اہلِ کتاب کا وہ آدمى جو اپنے نبى پر بھى ایمان لائے اور پھر نبى صلی اللہ علیہ وسلم کو پاکر ان پر بھى ایمان لائے، اور دوسرا وہ ہے کہ جس کى ایک لونڈى ہو، وہ اسے آزاد کر کے اس سے شادى کر لے، اور ایک وہ غلام ہے جو اللہ سے بھى ڈرا اور اپنے آقا کے حقوق بھى ادا کیے۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب العلم، باب تعليم الرجل أمته، رقم: 97 - مسلم، كتاب الإيمان، باب ثواب العبد، رقم: 1666.»