الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن نسائي کل احادیث 5761 :حدیث نمبر
سنن نسائي
کتاب: تطبیق کے احکام و مسائل
The Book of The At-Tatbiq (Clasping One\'s Hands Together)
13. بَابُ : نَوْعٌ آخَرُ مِنْهُ
13. باب: رکوع کی ایک اور دعا (ذکر) کا بیان۔
Chapter: Another Kind
حدیث نمبر: 1051
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب
(مرفوع) اخبرنا عمرو بن علي، قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، قال: حدثنا عبد العزيز بن ابي سلمة، قال: حدثنا عمي الماجشون بن ابي سلمة، عن عبد الرحمن الاعرج، عن عبيد الله بن ابي رافع، عن علي بن ابي طالب، ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا ركع قال: اللهم لك ركعت ولك اسلمت وبك آمنت خشع لك سمعي وبصري وعظامي ومخي وعصبي".
(مرفوع) أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، قال: حَدَّثَنَا عَمِّي الْمَاجِشُونُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَكَعَ قَالَ: اللَّهُمَّ لَكَ رَكَعْتُ وَلَكَ أَسْلَمْتُ وَبِكَ آمَنْتُ خَشَعَ لَكَ سَمْعِي وَبَصَرِي وَعِظَامِي وَمُخِّي وَعَصَبِي".
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع کرتے تو «اللہم لك ركعت ولك أسلمت وبك آمنت خشع لك سمعي وبصري وعظامي ومخي وعصبي» اے اللہ! میں نے تیرے لیے اپنی پیٹھ جھکا دی، اور اپنے آپ کو تیرے حوالے کر دیا، اور میں تجھ پر ایمان لایا، میرے کان، میری آنکھیں، میری ہڈیاں، میرے بھیجے اور میرے پٹھوں نے تیرے لیے عاجزی کا اظہار کیا پڑھتے تھے۔

تخریج الحدیث: «صحیح مسلم/المسافرین 26 (771)، سنن ابی داود/الصلاة 118 (744)، 121 (760، 761)، 360 (1509)، سنن الترمذی/الدعوات 32 (3421، 3422، 3423)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 15 (864)، 70 (1054)، (تحفة الأشراف: 10228)، مسند احمد 1/93، 95، 102، 103، 119، سنن الدارمی/الصلاة 33 (1274)، 71 (1353)، ویأتی عند المؤلف برقم: 1127 (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح

قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

   سنن ابن ماجه1054علي بن أبي طالباللهم لك سجدت وبك آمنت ولك أسلمت أنت ربي سجد وجهي للذي شق سمعه وبصره تبارك الله أحسن الخالقين
   سنن النسائى الصغرى1051علي بن أبي طالباللهم لك ركعت ولك أسلمت وبك آمنت خشع لك سمعي وبصري وعظامي ومخي وعصبي
   سنن النسائى الصغرى1127علي بن أبي طالباللهم لك سجدت ولك أسلمت وبك آمنت سجد وجهي للذي خلقه وصوره فأحسن صورته وشق سمعه وبصره تبارك الله أحسن الخالقين

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1054  
´قرآن کے سجدوں کا بیان۔`
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو فرماتے: «اللهم لك سجدت وبك آمنت ولك أسلمت أنت ربي سجد وجهي للذي شق سمعه وبصره تبارك الله أحسن الخالقين» اے اللہ! میں نے تیرے ہی لیے سجدہ کیا، اور تجھ ہی پر ایمان لایا، اور تیرا ہی فرماں بردار ہوا تو میرا رب ہے، اور میرے چہرے نے سجدہ کیا اس ذات کے لیے جس نے کان اور آنکھ کو بنایا، اللہ تعالیٰ کتنا بابرکت ہے جو سب سے اچھا بنانے والا ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1054]
اردو حاشہ:
فائده:
حدیث میں مذکور دعا عام سجدے کی دعا ہے۔
سجدہ تلاوت کی دعا اس سے قبل حدیث (1053)
میں گزر چکی ہے۔
اس سے یہ با ت معلوم ہوئی کہ سجدہ تلاوت کی جودعا ان الفاظ سے مروی ہے۔ (سجد وجهي للذي خلقه وشق سمعه وبصره بحوله وقوته) (جامع الترمذي، الصلاۃ، باب ماجاء ما یقول فی سجود القرآن، حدیث: 580)
 میرے چہرے نے اس ذات کوسجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا اوراپنی قدرت وطاقت سے اس کے کان بنائے اور آنکھیں بنایئں۔
مستدرک حاکم میں ان الفاظ کے بعد یہ بھی ہے۔ (فَتَبَارَكَ اللَّـهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ)
 (المستدرک للحاکم: 220/1)
پس اللہ بہت برکتوں والا ہے۔
بہترین پیدا کرنے والا ہے۔
یہ دراصل عام سجدوں میں پڑھی جانے والی دعا ہے۔
جیسا کہ صحیح مسلم (حدیث 771)
کی روایت سے بھی معلوم ہوتا ہے۔
اور سجدہ تلاوت کی دعا وہ ہے۔
جو حدیث 1053 میں گزری۔
سجدہ تلاوت کی دعا کی تحقیق کی بابت دیکھئے: (سنن ابی داؤد (اُردو)
مطبوعہ دارالسلام حدیث 1414 کافائدہ۔)

   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 1054   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.