الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
بلوغ المرام کل احادیث 1359 :حدیث نمبر
بلوغ المرام
حدود کے مسائل
गंभीर अपराध और उसकी सज़ा
4. باب حد الشارب وبيان المسكر
4. شراب پینے والے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان
४. “ शराब पिने वाले की की सज़ा और नशा देने वाली चीज़ें ”
حدیث نمبر: 1068
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب Hindi
وعن انس رضي الله عنه قال: لقد انزل الله تحريم الخمر وما بالمدينة شراب يشرب إلا من تمر. اخرجه مسلم.وعن أنس رضي الله عنه قال: لقد أنزل الله تحريم الخمر وما بالمدينة شراب يشرب إلا من تمر. أخرجه مسلم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے شراب کو حرام قرار دیا تو مدینہ میں اس وقت صرف کھجور سے تیار کردہ شراب پی جاتی تھی۔ (مسلم)
हज़रत अनस रज़ि अल्लाहु अन्ह से रिवायत है कि अल्लाह तआला ने शराब को हराम किया तो मदीने में उस समय केवल खजूर से तैयार की गई शराब पी जाती थी। (मुस्लिम)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الأشربة، باب تحريم الخمر...، حديث:1982.»

Anas (RAA) narrated, 'Allah sent down the verses stating the prohibition of alcohol when there was no other beverage to drink in Madinah except that prepared from dates (wine of dates).' Related by Muslim.
USC-MSA web (English) Reference: 0


حكم دارالسلام: صحيح


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1068  
´شراب پینے والے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان`
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے شراب کو حرام قرار دیا تو مدینہ میں اس وقت صرف کھجور سے تیار کردہ شراب پی جاتی تھی۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1068»
تخریج:
«أخرجه مسلم، الأشربة، باب تحريم الخمر...، حديث:1982.»
تشریح:
اس حدیث کے بیان کرنے کا مقصد و مدعا یہ ہے کہ محض انگور سے کشید کردہ شراب ہی حرام نہیں بلکہ کسی بھی چیز سے تیار کردہ شراب حرام ہے جو نشہ آور ہو‘ انسان کی عقل کو ڈھانپ لے اور انسان اپنے حواس کھو بیٹھے۔
گویا ہر نشہ آور چیز شراب ہے۔
ہم اسے لغوی حقیقت کہیں یا شرعی‘ شارع علیہ السلام کے نزدیک یہ حرام ہی ہے۔
اس کی تائید آئندہ احادیث سے بھی ہوتی ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 1068   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.