الحمدللہ! انگلش میں کتب الستہ سرچ کی سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل
27. طہر کے بعد مٹیالے یا زرد رنگ کا پانی آنا
حدیث نمبر: 111
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
اخبرنا عيسى بن يونس، نا هشام بن حسان، عن حفصة، عن ام عطية قالت:" كنا لا نرى الترية شيئا: الكدرة والصفرة".أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ:" كُنَّا لَا نَرَى التَّرِيَّةَ شَيْئًا: الْكُدْرَةَ وَالصُّفْرَةَ".
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: ہم (حیض سے پاک ہونے کے بعد) سفید، مٹیالے اور زرد رنگت والے پانی کو کچھ نہیں سمجھتی تھی۔

تخریج الحدیث: «كتاب الحيض، باب الصفرة والكدرة فى غير ايام الحيض، رقم: 326. سنن ابوداود، كتاب الطهارة، باب المراة تري الكدرة والصفرة، رقم: 307. سنن نسائي، رقم: 368 سنن ابن ماجه، رقم: 647»


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 111  
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: ہم (حیض سے پاک ہونے کے بعد) سفید، مٹیالے اور زردرنگت والے پانی کو کچھ نہیں سمجھتی تھی۔
[مسند اسحاق بن راهويه/حدیث:111]
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا انقطاع حیض کے بعد اگر عورت کی شرمگاہ سے کوئی مادہ خارج ہو تو اسے حیض شمار نہیں کیا جائے گا خواہ وہ گدلے یا زرد رنگ کا ہو یا کسی اور رنگ کا۔ سیّد سابق رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
ایامِ حیض میں پیلے یا مٹیالے رنگ کا خون حیض سمجھا جائے گا لیکن دیگر ایام میں اسے حیض نہیں سمجھا جائے گا۔ (فقہ السنہ)
جیسا کہ مذکورہ بالا حدیث سے ثابت ہوتا ہے علامہ شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: مذکورہ حدیث دلالت کرتی ہے کہ طہر کے بعد اگر مٹیالے یا زرد رنگ کا پانی آئے تو وہ حیض نہیں ہے لیکن ایام حیض میں اس کا آنا حیض ہی ہوگا۔ (نیل الاوطار: 1؍ 402)
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث\صفحہ نمبر: 111   

http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.